Home / Archives / نصر اللہ بلوچ کی گرفتاری زیادتیوں کا تسلسل ہے، بی ایچ آر او

نصر اللہ بلوچ کی گرفتاری زیادتیوں کا تسلسل ہے، بی ایچ آر او

کوئٹہ : بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترج ن نے انسانی حقوق کے معروف کارکن اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کی جدوجہد کا راستہ روکنے اور انہیں خاموش کرنے کے لئے صوبائی حکومت مختلف حیلے بہانوں کا سہارا لے رہی ہے۔

نصراللہ کو بغیر کسی وجوہات اور ایف آئی آر کے آج کوئٹہ پولیس نے دکان سے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، اس طرح کے ہتھکنڈوں کا مقصد بلوچستان میں انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے اُ ٹھنے والے آوازوں کا گلا گھونٹنا ہے۔

نصراللہ بلوچ پچھلے کئی سالوں سے بلوچ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے پر امن طور پرجدوجہد میں مصروف ہے، نصراللہ بلوچ کو جدوجہد سے دستبردار کرنے کے لئے اس طرح کے حربے آزمائے جارہے ہیں۔

بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نصراللہ بلوچ کی رہائی کو فوری طور پر ممکن بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ اگر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی چیئرمین کو رہا نہ کیا گیا تو بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کرے گی۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی کوئٹہ

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Four bodies and skeletons recovered from Panjgur

QUETTA:  Levies force has recovered four mutilated bodies of unknown persons from Prom close to …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com