Home / Archives / تربت: پاک نیوز ایجنسی پر بم حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے

تربت: پاک نیوز ایجنسی پر بم حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے

تربت مرکزی چوک پر دستی حملہ، ٹریفک اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق دھماکہ پاک نیوز ایجنسی کے باہر ہوا۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک نیوز ایجنسی میں پاکستان کے تمام بڑے اردو اور انگریزی اخبارات فروخت کیے جاتے ہیں.


مسلح بلوچ تنظیموں نے میڈیا کو 22 روزہ الٹی میٹم دیا تھا جس میں تمام میڈیا ہاؤسز سمیت اخباری کارکنان، ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں کو بعد از میعاد اخبارات سے منسلک رہنے پہ سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی

پاک نیوز ایجنسی تربت میں بم حملے کو مسلح تنظیموں کی کارروائیوں کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ چوک پر اخبارات اور اسٹیشنری کی دکانیں ہیں.
:

Source: haalhawal.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

شفیق مینگل: ’دہشت کی علامت‘ سے انتخابات تک

سحر بلوچ بی بی سی اردو بلوچستان میں ایک زمانے میں دہشت کی علامت سمجھے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com