Home / Archives / ہرنائی مسلح افراد کی فائرنگ ریلوے پٹڑی پر کام کرنیوالے3مزدور جاں بحق، ایک زخمی

ہرنائی مسلح افراد کی فائرنگ ریلوے پٹڑی پر کام کرنیوالے3مزدور جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ریلوے پٹڑی کی بحالی کے منصوبے پر کام کرنے والے 3 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ منگل کی رات کو ہرنائی سے تقریبا پچیس کلومیٹر دور تحصیل شاہرگ کے علاقے کلی روغانی اصفہانی میں شادر بابا مزار کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ ڈپٹی کمش ہرنائی عبدالسلام اچکزئی نے تصدیق کی کہ حملے میں تین مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت عصمت اللہ ،اختر محمد اور نعمت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تینوں مزدوروں کا تعلق ژوب سے تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مزدور نیشنل لاجسٹک سیل کے پراجیکٹ کے تحت سبی تا ہرنائی ریلوے پٹڑی کی بحالی کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔ حملے کے وقت 9 مزدور کیمپ میں موجود تھے جن میں سے چھ نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ بچ جانے والوں میں ایک مزدور رحمت اللہ بھی زخمی بتایا جاتا ہے۔

فائرنگ کے بعد دہشتگردوں نے مزدوروں کے کیمپ کو نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔

حملے میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یادر ہے کہ رواں سال اگست میں بھی شاہرگ میں سڑک کنارے نصب بم دھ کے کے نتیجے میں چھ ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

پارلیمنٹ کے ذریعے ملک کی غلط پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا ، لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء نوابزادہ لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ محکوم …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com