Home / Archives / تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس میں اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس میں اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

یونیورسٹی آف تربت کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمان نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی کے قیام کا مقصد علاقے میں معیاری اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور انتظامی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام اور ریفرشمنٹ کورسز کا انعقاد کروانا ہے۔ جس کے لیے یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور یونیورسٹی انتظامیہ ہمہ وقت کوششوں میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو ای سی تربت یونیورسٹی کے زیراہتمام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے معیاری تدریس و تحقیق کے موضوع پر تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس میں منعقدہ تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی خصوصی ہدایات پر تربت یونیورسٹی کی جانب سے گوادر کیمپس میں منعقدہ تمام تربیتی ورکشاپس میں گوادر کے تمام کالجز کے اساتذہ کو شرکت کرنے کا موقع دیا جائے گا، جس کا براہِ راست فائدہ گوادر کے تعلیمی اداروں اور طالب علموں کو ملے گا۔

ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹرگل حسن نے ٹریننگ ورکشاپ کی ضرورت و اہمیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لائق و باصلاحیت فیکلٹی ممبران اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا مقصدگوادر کیمپس کے فیکلٹی ممبران سمیت گوادر کے کالجز کے اساتذہ کو جدید تدریسی و تحقیقی مہارتوں سے ہم آہنگ کرانا ہے تاکہ وہ مستقبل کے معماروں کی بہتر طور پرتربیت اور رہنمائی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف نوعیت کے تربیتی ورکشاپس منعقد کرانے کے لیے کیو ای سی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہے۔ گوادر کیمپس میں تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر تعاون کرنے پر ڈائریکٹر کیوای سی نے ہائرایجوکیشن کمیشن اور لرننگ انوویژن ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل فداحسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاملک خاص کر کے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اقدامات قابل ستائش ہیں۔

گوادر کیمپس کے ڈائریکٹر اعجاز احمد نے گوادر کیمپس میں ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے اساتذہ کرام کی استعدادکار بڑھانے اور ان کو دورِ جدید کے تدریسی طریقہ کار اور تحقیقی مہارتوں سے آگاہ کرانے میں مدد ملے گی۔

15 فروری سے شروع ہونے والی اس تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں لرننگ انوویژن ڈویژن ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل فدا حسین، شہیدب ینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے ڈین سلمان ناصر، تربت یونویرسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمان اور کیو ای سی گوادر کیمپس کے کوارڈینیٹر محمد ارشاد بلیدی بطور ریسورس پرسن شرکت کر رہے ہیں۔ جب کہ گوادر کیمپس کے اساتذہ کرام کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر،گرلز کالج گوادر اور جی ڈی اے کالج گوادر سے اساتذہ کرام بطور شرکا حصہ لے رہے ہیں۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض منیجمنٹ سائنسز کے لیکچرر عبیدعلی نے سرانجام دیے۔

Source: haalhawal.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Hindu Trader kidnapped in Dera Murad Jamali

QUETTA: The member of Hindu community kidnapped by unknown armed men while he was sitting …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com