Home / Archives / ڈیرہ بگٹی ، امن فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ2افراد ہلاک،بختیارآباد میں دھماکہ،2زخمی

ڈیرہ بگٹی ، امن فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ2افراد ہلاک،بختیارآباد میں دھماکہ،2زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں امن فورس اور فراریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد ہلاک ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں امن فورس اور فراریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فراریوں کے دو ساتھی ، عیدو اور بنگو ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔دریں اثناء بلوچستان کے علاقے بختیار آباد میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 2چرواہے زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بختیار آباد کے علاقے گوڑی میں 14سالہ پائند خان اور 12سالہ شکل خان علاقے میں بھیڑ بکریاں چرارہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پر اچانک پاؤں آجانے سے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی لیویز کاعملہ کررہاہے ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Iraqi Base That Hosts U.S. Troops Hit By Mortars

The Iraqi military says three mortar shells have hit an Iraqi Air Force base just …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com