Home / Archives / بی ایل ایف نے گوادر’’سی پیک‘‘روٹ پر پُل کو دھماکہ سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے گوادر’’سی پیک‘‘روٹ پر پُل کو دھماکہ سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بتایاکہا کہ اتوار کے روز سرمچاروں نے گوادر میں سربندر کے مقام پر چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روٹ پر تعمیر پُل کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا کر ناکارہ بنا دیا۔ یہ کارروائی اتوار کو علی الصبح کی گئی۔ سی پیک جیسے نام نہاد ترقی اور لوٹ کسوٹ کے سازشی منصوبے بلوچستان میں غیروں کو طاقت ور بنانا ہے۔ انہی کی آڑ میں گوادر کو مکینوں کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیا۔ گوادر میں موجود بلوچوں کو مصنوعی آبی قلت سے دوچار کرکے نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی گوادر و قرب و جوار میں فوجی آپریشنوں سے پہلے ہی ہزاروں خاندان ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جس سے واضح ہے کہ پاکستان کو بلوچستان میں صرف وسائل سے دلچسپی ہے، بلوچوں سے نہیں۔ہزاروں بلوچوں کا قتل اور لاپتہ کرنا ان ناپاک منصوبوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلوچ قوم  پاکستان کی تمام مذموم سازشوں کو بھانپ چکی ہے اور ان کے خلاف مزاحمت میں مصروف ہے ۔ ترقی کے نام نہاد منصوبوں اور بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی اور ان پر حملے جاری رہیں گے۔ –

بشکریہ: ڈیلی انتخاب

 

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

BHRC to run an awareness campaign at the 43rd session of the UN Human Rights Council

London: The Baloch Human Rights Council (BHRC) is set to hold an awareness campaign during …

Leave a Reply

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com