Home / Archives / سیاسی و عسکری قیادت کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
PRIME MINISTER MUHAMMAD NAWAZ SHARIF CHAIRING A MEETING ON PAKISTAN’S FOREIGN RELATIONS AT PM HOUSE ISLAMABAD ON 9TH JANUARY, 2017.

سیاسی و عسکری قیادت کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے شرکت کی، اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت اور کامیابیوں کے علاوہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سےمتعلق اٹھائےگئےحالیہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ردالفساد کی رفتار کو تیز اور عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثراقدامات کیے جائیں۔
اجلاس کے دوران شرکا نے شدت پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی سالمیت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا، سیاسی و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے، وفاق اورصوبوں میں رابطے مزید موثر بنانے اور پاک افغان بارڈر کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Balochistan wants Centre to brief it on oil refinery plan

QUETTA: Members of the Balochistan Assembly both from treasury and opposition benches have called upon …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com