Home / Archives / خاتون ٹیچر کو بحال نہ کیاگیا تو اسلم بزنجو کے گھر پر دھرنا دیں گے،ندا مینگل

خاتون ٹیچر کو بحال نہ کیاگیا تو اسلم بزنجو کے گھر پر دھرنا دیں گے،ندا مینگل

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)خضدار خواتین ونگ کا اہم اجلاس خواتین سیکرٹری ندا مینگل کے زیر صدارت ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں بی این پی (عوامی)کی مرکزی کمیٹی کے رکن و خضدار کے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف ایجنڈے زیر ہوئے اور کئی اہم فیصلے لے گئے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد قوم پرست جماعت عوام کو روزگار اور سہولیات فراہم کرنے کے بجائے غریب عوام سے ان کا منہ کا نوالہ تک چھین رہا ہے جس کا واضح اور روشن مثال زبیدہ زہری کو معلم القرآن سے بر طرف کروا کر میئر خضدار کی بیٹی کو تعینات کر دیا گیا گزشتہ ایک سال سے زبیدہ زہری سمیت خضدار کے کئی باپردہ خواتین کو تنگ کیا جا رہا ہے بی این پی (عوامی) خواتین ونگ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر زبیدہ زہری کو فوری طور پر ان کی ملازمت پر باعزت طور پر دوبارہ بحال نہیں کیا گیا تو بی این پی(عوامی)خضدار خواتین و نگ خضدار کے باشعور عوام کے ساتھ مل کر ایم پی اے خضدار کے گھر واقع نال کے سامنے خواتین دھرنا دیں گے اور جب تک زبیدہ زہری کو ان کی ملازمت پر بحال نہیں کیاجائیگا تو تب تک خواتین کا دھرنا جاری رہے گا بے حس اور کرپٹ اور پیسے کی پجاری ایم پی اے کا جب تک ضمیر نہ جاگ جائے ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Iraqi Base That Hosts U.S. Troops Hit By Mortars

The Iraqi military says three mortar shells have hit an Iraqi Air Force base just …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com