Home / Archives / تربت، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ

تربت، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ

کوئٹہ : ضلع کیچ کے علاقے میں یو نین کونسل خیر آباد کے چےئر مین پر نا معلوم افراد کا حملہ چےئر مین محفوظ رہے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو کیچ کے علاقے خیر آباد میں نا معلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے رہن ء یونین کونسل خیر آباد کے چےئر مین محمد سلیم پر فائرنگ کر دی تاہم مقامی لوگوں کے مذاحمت کرنے پر حملہ آور فرار ہوگئے واقع کے بعد لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ۔

تربت کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نا معلوم سمت راکٹوں سے حملہ ،لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے پ میں نا معلوم مسلح افراد نے قریبی پہاڑی علاقے سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر متعدد راکٹ فائر کئے جو چیک پوسٹ کے قریب گر کر پھٹ گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہوئے فورسز نے علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کردی

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

وزیر اعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج ،حکومت کو نوٹس جاری

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری کا قانون بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com