Home / Archives / تربت ، نیشنل پارٹی کو این اے 271پر امیدوار کی چناؤ میں مشکلات

تربت ، نیشنل پارٹی کو این اے 271پر امیدوار کی چناؤ میں مشکلات

تربت:نیشنل پارٹی کو این اے271پر امیدوار کے چناؤ میں مشکلات کا سامنا، پی بی47گوکدان، دشت، مند پر بھی ڈیڈ لاک برقرار۔ این اے271کیچ کی نشست پر جہاں باپ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی ج عتیں اپنے امیدواروں کا نا صرف اعلان کرچکیں بلکہ ان کے نامزدگی کاغذات بھی جمع کردیے گئے ہیں لیکن نیشنل پارٹی میں اندرونی تضاد کے سبب اس نشست پر فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

تبہی پارٹی کی طرف سے اب تک ایک امیدوار پر اتفاق نہیں کیا جاسکا۔ این اے271کیچ کے لیے پارٹی کے مرکزی نائب صدر حمید انجنیر اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر واجہ ابوالحسن امیدوار ہیں جبکہ پارٹی کے مرکزی ترج ن جان محمد بلیدی بھی امیدواروں میں شامل تھے جنہیں سنیئر دوستوں نے دستبردار کرایا۔

حمید انجنیر اور واجہ ابول الحسن دونوں نے اس نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں اور دونوں اس پر امیدوار ہیں اس بارے میں پارٹی کی پارلی نی کمیٹی فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئی تھی جس کے بعد فیصلہ سازی کا اختیار ضلعی شش رکنی کمیٹی کو تفویض کیا گیا تھامگر یہ کمیٹی بھی فائنل فیصلہ کرنے میں ناکام رہی۔

اطلاع کے مطابق ضلعی کمیٹی کے زیادہ تر اراکین نے واجہ ابول الحسن کے حق میں فیصلہ دیا تھا جنہیں حمید انجنیر اور اس کے ساتھیوں نے تسلیم نہیں کیا۔ حمید انجنیر کا اصرار ہے کہ اسے این اے271، پی بی45یا پی بی47میں سے کسی بھی نشست پر ایڈ جسٹ کیا جائے۔

پی بی47پر بھی ابھی تک امیدوار کے چناؤ پر اتفاق نظر نہیں آرہا۔ اس نشست پر پارٹی کی اک یت ضلعی صدر محمد جان دشتی کو سپورٹ کررہی ہے لیکن کہدہ اکرم محمد جان دشتی کے بجائے اپنے کزن کہدہ عزیز کو امیدوار بنانے پر مصر ہیں۔

اس نشست پر پارٹی کی پارلی نی بورڈ فیصلہ کرنے میں ناکام رہی تھی جس کا اختیار ضلعی کمیٹی کو دیا گیا تھا جہاں ذرائع کے مطابق چھ میں سے پانچ ارکان نے کہدہ عزیز کے بجائے محمد جان دشتی کو نامزد کیا لیکن کہدہ اکرم کے اعتراض کے سبب اس سیٹ پر بھی فیصلہ اٹکا ہوا ہے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Defence ministry approves ECP demand of deploying 350,000 troops for elections

ISLAMABAD: The Ministry of Defence has agreed to provide 350,000 troops for election duties as …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com