Home / Archives / کوئٹہ ، خاران ، سوراب میں مختلف حادثات و واقعات،4افراد جاں بحق

کوئٹہ ، خاران ، سوراب میں مختلف حادثات و واقعات،4افراد جاں بحق

کوئٹہ+خاران+سوراب+کوہلو:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،خاران ،سوراب ،میں مختلف واقعات میں اور حادثات میں خاتون سمیت4افرادجاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کوہلو میں پرائمری سکول اور سول ڈسپنسری کی عمارت کودھماکہ  خیز مواد سے اڑادیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ آخری سٹاف کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد نعیم کو قتل کردیا اور فرارہوگئے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیاگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے فیض آباد میں مسلح شخص نے فائر نگ کرکے صدام لاشاری کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرارہوگیاپولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے ۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جسے بعد میں ورچاء کے حوالے کردیاگیا اس کے علاوہ جھاؤکے علاقے کورک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد قاسم نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کردی گئی ۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع خاران میں گھر پر دستی بم حملے میں2خواتین شدید زخمی ہوگئی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمی ہونے والی خواتین کو فوری طورپر کوئٹہ ریفرکردیاگیاہے جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات متعلقہ انتظامیہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

علاوہ ازیں سوراب میں تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بی ایم سی یونٹ کے صدر عبدالسلام زہری کی اہلیہ انتقال کرگئی جبکہ عبدالسلام زہری اور بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل میوند بجاروڈھ میں مسلح افراد نے سول ڈسپنسری اور پرائمری سکول کی عمارت کو دھ کہ خیز مواد سے اڑادیاہے جس سے دونوں ع رتوں کو شدیدنقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

BNP-M clings to 6 points, accepts no ministry

QUETTA: The newly elected Member of National Assembly and Central Information Secretary of BNP Mengal …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com