Home / Archives / ہمارا سیاسی اتحاد کسی کیخلاف نہیں جس سے قربت ہوسکتی ہے اس سے اتحاد کرینگے، اخترمینگل

ہمارا سیاسی اتحاد کسی کیخلاف نہیں جس سے قربت ہوسکتی ہے اس سے اتحاد کرینگے، اخترمینگل

لسبیلہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کےNA272لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے جمع کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کردئے گئے ۔

اس موقع پر سردار اخترجان مینگل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سیاسی اتحاد کسی کے خلاف نہیں ہم اپنی صفوں میں اتحاد کرنا چاہتے ہیں یا ہم دیکھتے ہیں جس کے ساتھ ہماری قربت رہی ہے یا آگے چل کر ہوسکتی ہے انکے ساتھ اتحاد کرینگے ہ رے خلاف سب ہیں مگر ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں۔

سربراہ بی این اپی نے کہا کہ لسبیلہ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے باتیں چل رہی الیکشن وقت پر ہونے چاہیے آئین میں الیکشن کے موخر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے یہاں کچھ ایسی قوتیں ہیں جو ایسا کرسکتی ہیں ۔

page1image12288page1image12448page1image12616

انہوں نے اگر چاہا تو ہوسکتا ہے مگر ہونا نہیں چاہیے انتخاب وقت پر ہونے چاہیے،ایک سوال کے جواب میں سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ اس سال بھی صاف و شفاف الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دیتے کیونکہ کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے وہی پرانا نظام ہے ۔

اگر پھر بھی الیکشن صاف و شفاف ہوئے بھی تو یہ ہم سب کیلے ان ہونی چیز ہوگی، انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں بی این پی کی خاتون رکن نے مجھے سے پہلے ہی رابطہ کیا تھا کہ انہیں نگراں سیٹ اپ کیلئے آفر آئی ہے مگر میں نے انہیں منع کیا کہ یہ ہ رے ج عت کی پالیسی کے خلاف ہوگا ہم نگراں حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے جو صرفڈیڑھماہکیمہ نہے۔

لیکن وہ خاتون رکن نگراں حکومت میں شامل ہوگئیں جو پر ہم نے انہیں شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے اگر مثبت جواب نہ آیا تو انکے خلاف پارٹی آئین کے مطابق کاروائی کرینگے جہاں تک نگراں حکومت کا سوال ہے تو ابھی انہوں نے حلف اٹھایا ہے حلق تک جانے تو دیں

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com