Home / Archives / بی اے پی ایک نظریے کا نام ہے بلوچستان میں امن ترقی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے ،جام کمال

بی اے پی ایک نظریے کا نام ہے بلوچستان میں امن ترقی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے ،جام کمال

حب:بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ کی حب آمد ایوان لسبیلہ میں لوگوں سے عید ملے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ این اے272لسبیلہ/گوادر قومی اسمبلی اور پی بی50کی نشست پر کے امیدوار جام کمال خان عالیانی نے پارٹی کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی ایک نظریے کا نام ہے بلوچستان میں امن ترقی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے ۔

ہماری پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوء اختلافات نہیں ہیں جام بھوتانی اتحاد لسبیلہ کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وسیع ترعوامی مفاد میں کیا ہے سردار صالح محمد بھوتانی بی اے پی کے نامزد امیدوار ہیں سردار اسلم بھوتانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغزات جمع کرائے ہیں ہم معاملات کو انشاءاللہ سلجھائیں گے جو بھی فیصلہ لسبیلہ کے عوام کا ہوگا ہم اسی کو اپنائیں گے ۔

سیاست میں کشتیاں جلائی نہیں جاتی کشتیاں جوڑی جاتی ہیں جب آپ کشتیاں جلائیں گے تو آپ کہاں جاسکیں گے،جام کمال نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے54ہزار ووٹ لئے اور ہمارے مخالفین اتحاداور پراپیگنڈوں کے باوجود صرف پینتیس ہزارووٹ حاصل کر پائے ۔

جام ک ل نے کہا کہ صوباء سطح پر لسبیلہ کو نظرانداز کئے جانے کی وجہ سے حب بائی پاس سمیت اہم منصوبے ادھورے رہ گئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے لسبیلہ پر توجہ نہیں دی ،جو وزرائے اعلی رہے انہوں نیترقیاتی فنڈذ صرف اپنے حلقو ں پر خرچ اور ملازمتوں کے حق سے بھی لسبیلہ کو محروم رکھا گیا ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی بناء ہر مکتب فکر کے لوگوں کو اقلیتوں سمیت ائندگی دی ،ہے سردار اسلم بھوتانی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسلم بھوتانی دو مرتبہ ایم پی اے رہے ہیں ۔

عوامی خدمت بھی کی یے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کی بیوروکریسی میں لسبیلہ کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جو دیگر اضلاع کو ہے تعلیم کی کمی کیوجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں لسبیلہ کی ائندگی صرف پارلی نی سیاست سے ہوسکتی ہے لوگوں کے پاس ایک ہی ذریعہ ہے کہ وہ اپنے مسائل عوامی ائندوں کے ذریعے حل کرواتے ہیں اگرہم آپس میں اختلافات رکھیں گے تو صوبے اور مرکز میں لسبیلہ کی مؤثر انداز میں ائندگی نہیں کر پاسکیں گے ۔

لس دھرتی کے عوام کی پکار ہے کہ یکجہتی سے اپنے ضلع حلقے اور صوبے کے حقوق کی جدوجہد مشترکہ طور پرایک ہی پلیٹ فارم سے کریں جب ہ را کاز اور مقصد ایک ہوگا تو ہم کامیاب ہونگے اور لس دھرتی کیی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔

اس موقع سابق صوباء وزیر گوادر لسبیلہ کی نشست پر امیدوار بی اے پی رہن پرنس احمد علی بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے لسبیلہ کے دور دراز علاقوں سے آئے پارٹی کارکنان اپنے قائدین سے عید ملے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Iraqi Base That Hosts U.S. Troops Hit By Mortars

The Iraqi military says three mortar shells have hit an Iraqi Air Force base just …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com