Home / Archives / اختر مینگل اور اصغر اچکزئی کا بلوچ پشتون ہزارہ عوام کے اتحاد پر اتفاق

اختر مینگل اور اصغر اچکزئی کا بلوچ پشتون ہزارہ عوام کے اتحاد پر اتفاق

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کا بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ ، سیاسی حالات اور اگلے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے پشتون بلوچ اور ہزارہ عوام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کیا کہ گزشتہ ضمنی انتخابات ، سینٹ و لوکل باڈیز الیکشن کی طرح اگلے عام انتخابات میں بھی اتحاد کیا جائے گا۔

اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ روز پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے فون پر رابطہ کیا دونوں رہنماؤں نے صوبائی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اگلے عام انتخابات کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی ۔

page1image12256page1image12416

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ سیاسی جدوجہد اور انتخابی مرحلے کے لئے گفت و شنید اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ جس طرح گزشتہ ضمنی انتخابات ، سینٹ و لوکل باڈیز کے انتخابات میں اے این پی ، بی این پی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ان انتخابات میں حصہ لیا جس کے حوصلہ افزانتائج برآمد ہوئے ۔

اسی طرح اب اگلے عام انتخابات کے حوالے سے بھی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیاجائے گا تاکہ پشتون بلوچ اور ہزارہ عوام نفرتیں پھیلانے والوں کو ناکامی سے دوچار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے موثر جدوجہد کرسکیں اورا تحاد و اتفاق کی بدولت انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

شفیق مینگل: ’دہشت کی علامت‘ سے انتخابات تک

سحر بلوچ بی بی سی اردو بلوچستان میں ایک زمانے میں دہشت کی علامت سمجھے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com