Home / Archives / گوادر ، پسنی ،جیوانی وساحلی علاقوں میں پانی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ، اقوام متحدہ

گوادر ، پسنی ،جیوانی وساحلی علاقوں میں پانی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ، اقوام متحدہ

نیو یارک:پاکستان میں پانی کی قلت کے پیش نظر اقوام متحدہ نے’ڈیکیڈ ٓآف ایکشن28۔2018’منصوبہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت کراچی،، گوادر، پسنی، جیوانی، کیٹی بندر اور دیگر ساحلی علاقوں میں سمندری پانی کو قابل استع ل بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کونسل آف کامن انٹرسٹ)سی سی آئی(کی جانب سے منظور شدہ پہلی نیشنل واٹر پالیسی کے حوالے سے منعقد اجلاس کا اہت م پلاننک کمیشن نے کیا جس میں ملکی اور غیرملکی ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ‘پہاڑوں سے آنے والا پانی بھارت،، افغانستان اور چین کے زیر استع ل ہے جس کے باعث پاکستان کو آئندہ برسوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی اور مسلسل شہر کاری، صنعتی ترقی، آبادی میں اضافہ، کھانے کے اطوار میں تبدیلی کے باعث بھی پانی کے وسائل میں کمی آرہی ہے۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کوئٹہ اور لاہور میں زی ِر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے۔

جبکہ43میں سے37نہری علاقوں میں پانی بہت کم ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زی ِرزمین پانی کا معیار مسلسل کان کنی کے باعث خراب ہو رہا ہے جبکہ زمین پر موجود پانی میں صنعتی فضلہ اور سیوریج کے پانی کے باعث زہریلا ہو چکا ہے۔متعلقہ حکام نے میں بتایا کہ خراب پانی کی وجہ عام طور پر ملیریا اور ٹائیفائیڈ بھی ہوتے ہیں لیکن اب ایسی اطلاعات ہیں کہ ضلع گجرانوالا اور بھاول نگر میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

علاوہ ازیں دریائے راوی اور ستلج جبکہ ملیر اور لیاری ندی سیوریج سے آلودہ ہے اور اسلام آباد کا تازہ پانی بھی مضر صحت ثابت ہو رہا ہے۔کانفرنس میں زور دیا گیا کہ کراچی اور گوادر میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سمندری پانی کو ٹریٹمنٹ پلانٹ سے قاب ِل استع ل بنایا جائے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ سولر انرجی کے ذریعے سمندری پانی کو قاب ِل استع ل بنانے کے لیے کیٹی بندر، ٹھٹھہ، بدین، پسنی، جیوانی میں ٹیکنالوجی کے ذریعے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

At least 70 militants, including commander, surrender in Balochistan

QUETTA: At least 70 militants and a commander of a banned organisation surrendered to the government …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com