Home / Archives / عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے کرپشن سے پاک معاشرہ چاہتے ہیں ،بی این پی

عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے کرپشن سے پاک معاشرہ چاہتے ہیں ،بی این پی

کوئٹہ:کرپٹ و مفاد پرستوں کو عوام رد کر دیں عوام25 جولائی کو بی این پی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں قومی اجتماعی مسائل کے حل اور عوام کے امنگوں کے سیاست کی ہے سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے خواہاں ہیں25جولائی ہماری کامیابی کی نوید سنائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ملک سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ‘مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی‘مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی‘مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسٰی بلوچ‘جمیلہ بلوچ‘احمد نواز بلوچ‘میر غلام رسول مینگل‘حاجی باسط لہڑی‘نوابزادہ اورنگزیب ج لدینی‘حاجی اس عیل گجر‘سید ناصر علی شاہ ہزارہ دیگر نے سریاب مل میں انتخابی دفتر کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز سے سر انجام دیئے تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری اختر شاہ کھرل سے حاصل کی اس موقع پر پارٹی مرکزی و ضلعی قائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ انتخابات میں بلوچستان کے غیور عوام کی سیاسی‘اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو کرپشن‘اقرباء پروری کا خاتمہ یقینی بنائیں اس سے قبل کی حکومتیں بلوچستان میں کرپشن‘لوٹ مارمیں ملوث رہیں ۔

ذاتی مفادات کی تکمیل کی سیاست کو تجارت بنائے رکھا عوام کو مکمل طور پر نظر انداز کیا آج اکیسویں صدی میں بلوچستان کے غیور عوام انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں نوجوان پس ندگی‘بدحالی‘غربت‘افلاس کا شکار ہیں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

کرپشن عروج پر ہے بلوچستان جو باوسائل سرزمین قدرتی دولت سے مالا مال ہے آج یہاں پر ترقی نظر نہیں آ رہی پارٹی قیادت سیاست کو مقدس اور اہمیت دیتی ہے ہم عوام کے حقیقی مشکلات‘مسائل‘مصائب کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ہمیشہ ثابت قدمی‘مستقل مزاجی کے ساتھ عوام کے اجتماعی قومی مفادات کی ترجمانی کی ہے ان کے امنگوں کے مطابق مثبت سیاست کو فروغ دیا ۔

آج بلوچ‘پشتون‘ہزارہ و دیگر ہمارے پارٹی امیدوار ہیں اس کا مقصد یہی ہے کہ کوئٹہ سے تعصب‘نسل پرستی‘فرقہ وارایت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے بلوچ‘پشتون‘ہزارہ‘پنجابی سمیت تمام اقوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں ۔

پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد کر رہے ہیں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ25جولائی کو لوٹ مار کرنے والوں‘استحصال کرنے والوں کو رد کر کے مخلص قیادت کو ووٹ دیں2018ء کے انتخابات بلوچستان کے مستقبل کا تعین کریں گے ۔

عوام ثابت کریں کہ وہ باشعور اور اچھے و برے میں بخوبی تمیز کر سکتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری انداز میں سیاست کر رہی ہے مقررین نے کہا کہ سراواران ہاؤس میں مردم شماری کے حوالے سے جرگہ منعقد کروایا۔

مردم شماری میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے تمام فورمز پر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی سریاب سمیت کوئٹہ کے باشعور عوام اپنا قیمتی ووٹ بی این پی کے دے کر کلہاڑی پر مہر بہ بثبت کریں پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے حقیقی ترقی و خوشحالی‘پرامن‘پڑھا لکھا‘کرپشن سے پاک بلوچستان کا خواب بی این پی ہی شرمندہ تعبیر کر سکتی ہے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com