Home / Archives / سردار اختر مینگل کی آصف زرداری سے ایک اور ملاقات، بلوچستان انتخابی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

سردار اختر مینگل کی آصف زرداری سے ایک اور ملاقات، بلوچستان انتخابی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور ساتھ دیا۔

کراچی بلاول ہاس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی. ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہر مسئلے کا حل جمہوری سوچ ہوتی ہے، ہماری حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ختم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور ساتھ دیا۔ ملک کو ترقی دلانے کی جو ہماری سوچ ہے وہ فرد واحد کی نہیں اجتماعی ہے،پیپلز پارٹی حکومت بنا کر تمام مسائل ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

شفیق مینگل: ’دہشت کی علامت‘ سے انتخابات تک

سحر بلوچ بی بی سی اردو بلوچستان میں ایک زمانے میں دہشت کی علامت سمجھے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com