Home / Archives / مسترد عناصر اپنا غصہ واٹر سپلائی کے کنکشنز کاٹ کر عوام سے لے رہے ہیں، ثناء بلوچ

مسترد عناصر اپنا غصہ واٹر سپلائی کے کنکشنز کاٹ کر عوام سے لے رہے ہیں، ثناء بلوچ

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حلقہ پی بی بیالیس خاران سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے اپنے ایک بیا ن میں باپ کے مسترد شدہ باپ بیٹے کی خاران میں یزیدی پالیسی پر عمل پیرا کلی درازئی سوپک سیستگ میں واٹر سپلائی کنکشنز کی منقطع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ باپ بیٹے اپنے صادق اور امین کے نہ ہونے کا اپنا غصہ واٹر سپلائی کے کنکشنز کو کاٹ کرعوام سے لے رہے ہیں۔

لیکن انکو معلوم ہونا چاہیے کہ خاران کے غیور عوام اور نوجوان ان یزیدی پالیسیوں کا امام حسن اور امام حسین جیسے جرات اور استقامت سے دینگے انھوں نے کہا کہ پسماندہ اور دقیانوسی سوچ رکھنے والے مسترد ٹولہ یہ بخوبی جان لیں کہ اب اکیسوئ صدی میں ایسی دقیانوسی بلیک میلنگ سے خاران کے شعوری انقلاب کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ یذیزی پالیسی کے حربے اب کسی کام کے نام نہیں رہے کیونکہ دنیا آگے نکل چکی ہے خاران میں عوامی طاقت اور نوجوانوں کے جو ش اور ولولے نے مسترد شدہ ٹولے کی پریشانیوں میں مذید اضافہ کر دیا ہے ۔

اہل خاران اب منفی ہھتکنڈوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہونگے بلکہ پچیس جولائی کی شام کو خاران کے عوام کو دقیانوسی اور منفی ذہینیت سے سیاسی میدان میں ہمیشہ کے لیئے نجات ملے گی ۔

ثناء بلوچ نے کہا کہ واپڈا کے اعلی حکام سے بات کرکے انتقامی کاروائی کرکے ووٹ نہ دینے کی پاداش میں خاران میں کلی دراز ئی/سوپک/سستگ سمیت تمام واٹر سپلائیوں کنکشن بحال کر دیئے جائینگے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

وزیر اعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج ،حکومت کو نوٹس جاری

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری کا قانون بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com