Home / Archives / تربت ، جان محمد دشتی کے انتخابی میدان میں اترنے سے لاتعلق لوگ بھی سرگرم ہوگئے

تربت ، جان محمد دشتی کے انتخابی میدان میں اترنے سے لاتعلق لوگ بھی سرگرم ہوگئے

تربت: ضلع کیچ میں اس دفعہ انتخابات اور انتخابی عمل پہلے انتخابات سے یکسر منفرد اور مختلف ہونے کا گمان ، حلقہ این اے271کی نشست پر معروف اسکالر جان محمد دشتی کے میدان عمل میں اترتے ہی کیچ کا باشعور طبقہ اور مدتوں انتخابات سے لاتعلق رہنے والے لوگ ایک دم میدان عمل میں سرگرم ہو گئے ہیں اور ان کی سرگرمی دیکھ  کر قوی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دفعہ جان محمد دشتی کو مات دینا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا ۔

کیچ کا باشعور طبقے کا تجزئیہ یہی ہے کہ پہلے انتخابی سرگرمیوں میں وہ بات نہیں تھی جو بات اب کے انتخابات میں ہوگی ،کیوں کہ اب کی بار کیچ کا باشعور طبقہ برائے راست جان محمد دشتی کی پیروی میں میدان عمل میں اتر چکا ہے جو برسوں سے مایوسی اور لاتعلقی کے خول مین بند تھا ، جس کی ایک واضع مثال سوشل میڈیا میں پڑھے لکھے طبقے کا جان محمد دشتی کی حمایت میں سرگرم رہنا ہے ۔

ایک باشعور نوجوان نے اپنے ایک خوبصورت تجزئیہ میں کہا ہے کہ جان محمد دشتی موجودہ بلوچ صورتحال کے تناظر میں پیاسے کے لیے ٹھنڈے پانی کے کنویں سے کم نہیں۔

انکا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے دل میں تہیہ کر رکھا تھا کہ وہ کبھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گا مگر آج جب جان محمد دشتی میدان میں اترے ہیں تو ان کے پیچھے چلنا اور ان کی حمایت کو فرض سمجھنے لگا ہوں اور یہ خیال بلوچ نئی نسل اور بلوچ باشعور طبقے کا بھی ہے اور وہ بھی موصوف کی حمایت کوفرض سمجھنے لگی ہے ۔

اس لیے عام  تجزئیہ یہی ہے کہ آئیندہ انتخابات میں جان محمد دشتی کو شکست دینا شاید نا ممکن ہو کیونکہ اس دفعہ کہیں پر بھی ہر ایک بلوچ دل میں جان محمد دشتی کے لیے نرم گوشہ لیکر میدان میں اتر آیا ہے اور ایک محفوظ اور پر امن سیاسی جہدو جہد میں مصروف ہو چکا ہے ۔

عام تجزئیہ یہ بھی ہے کہ کیچ ایک ایسا خطہ ہے جہانں سیاست سے زیادہ بلوچ روایت مضبوط ہیں اور جان محمد دشتی ایک عزت دار روایتی بلوچ بھی ہیں اور انہیں بلوچ اگر ووٹ نہ کریں گے تو انہیں ملال ہو سکتا ہے اس لیے اس دفعہ قوی امکان یہی ہے کہ جان محمد دشتی کی پیروی میں ہزاروں بلوچ انتخابی عمل میں سرگرم ہوگئے ہیں

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

پی ایس ڈی پی بارے آگاہ کیا جائے، بی ایس پروگرام پر صوبے بھر میں یکساں عمل درآمد کیا جائے، بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسٰی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com