Home / Archives / سابقہ نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا، میجر جمیل دشتی

سابقہ نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا، میجر جمیل دشتی

تربت: تربت ، حلقہ پی بی47کے امیدوار میجر جمیل دشتی، حلقہ پی بی46کے امیدوار ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ، بی این پی کے ضلعی صدر شے نذیر احمد کی سربراہی میں تربت کے نواحی علاقہ سوتکال بازار کوشقلات کا دورہ ، سینکڑوں افراد کا بی ین پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان ۔

اس موقع پر موجود اہلیان سوتکال بازار کوشقلات نے بی ین پی کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سابقہ ادوار کے اپنے نمائندوں سے بری طرح مایوس ہو چکے ہیں اور وہ میجر جمیل احمد دشتی اور جان محمد دشتی سمیت ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ پر مکمل اعت د کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے کوششیں کر کے سابقہ حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے لیے اچھے نمائندوں کی شناخت کے  سے بخوبی واقف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب کی بار وہ قومی اسمبلی کے لیے جان محمد دشتی اور بی ین پی مینگل کے دیگر امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کر دیں گے۔

اس موقع پر سوتکال بازار کے باشندے نذر پھلان ، اقبال بلوچ ، دلاور بلوچ ، مجیب بلوچ ، باقر علی بلوچ ، یار پھلان ، صغیر احمد ، عبدوالواحد بلوچ ، عبدالوحید ، اشرف بلوچ ، اللہ بخش ، دلشاد بلوچ ، شاہ جہاں قادر ، عبدالمناف بلوچ ، حمزہ سید بلوچ ، ساجد شاہو سرفراز بلوچ ، نذیر بلوچ ، باہوٹ بلوچ ، صغیر بلوچ ، باسط بلوچ ، مراد جان بلوچ ، روشن اشرف بلوچ ، غلام قادر بلوچ ، ندیم بلوچ ، سکندر بلوچ ، پرویز بلوچ ، اور علی احمد بلوچ نے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کے دن اپنی تمام تر توانائیاں کے ساتھ اپنے رہنماؤں کی کامیابی کے لیے کوششیں کریں گے۔

اس موقع میجرجمیل احمد دشتی ، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ اور شے نذیر احمد بلوچ نے اپنے اپنے تاثرات میں سوتکا ل بازار لوگوں کی شعوری پختگی کوسراہا اور امید ظاہر کہ وہ بی این پی کے شعوری جدوجہد میں ان کے ہمراہ ہیں، اس دورے کے موقع پرسعید گلزار ، مزار دشتی ، شے مرید بلوچ ، نوروز بلوچ اور دیگر بی این پی کے رہنماؤں کے ہمراہ تھے ۔

درین اثنا ، بی این پی کے رہنماؤں نے سوتکال بازار سے فارغ ہو کر جڈواں گاؤں ڈھنک کا دورہ کیا جہاں سے درجوں افراد نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں الہٰی بخش بلوچ ، امام بخش بلوچ ، شیر احمد بلوچ ، فیروز بلوچ ، درویش بلوچ ، امجد بلوچ ، رحیم بخش بلوچ ، مراد بلوچ ، نعمان اور سجاد شامل تھے انہوں نے جان محمد دشتی اور میجرجمیل احمد دشتی کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com