Home / Archives / کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب ٹریفک حادثہ 6افراد جاں بحق 20زخمی

کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب ٹریفک حادثہ 6افراد جاں بحق 20زخمی

حب:مکران کوسٹل ہائی وے میں خوفناک حادثہ6جاں بحق اور20افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کوسٹل ہائی وئے پر خوفناک تصادم پسنی سے کراچی آنے والی مسافر وین اور حب سے کنڈ ملیر جانے والی کار میں خوفناک تصادم ہوا حادثہ پیر بھل کے قریب پیش آیا تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد جان بحق ہوگئے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ مسافر وین میں سوار20افراد زخمی ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس حب اور اوتھل سے جائے حادثہ روانہ ہوگئی زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں اور ایدھی ایمبولینس کے زریعے اوتھل اور جام غلام قادر۔ہسپتال لایا گیا زخمیوں میں خواتین بچے شامل ہیں جام غلام قادر ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا ۔

زخمیوں میں8کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جاں بحق ہونے والے کار سوار پکنک۔ کے لیے ۔کنڈ ملیر جارہے تھے جو کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ مسافر وین میں سوار زخمیوں کا زیادہ تر تعلق اورماڑہ اور پسنی سے ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پک اپ ڈرائیو شفیق احمد ولد علی محمد ،محمد زبیر ولد عبدالخالد،ملک محمد اجمل ولد غلام حسن اور ایک نامعلوم شخص کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ27فراد شدید زخمی ہوگئے جن میں کبیر ولد مولا بخش،نوالنساء ولد مولابخش،فوزیہ زوجہ نعیم،صا ہ ولد مولابخش،مسکان ولد زبیر عمر،مہرالنساء زوجہ مولا بخش،محمد حسنین ولد زبیر،نور بخش ولد مولا بخش،حسین ولد محمدشبیر،نعیم،انیسا ولد اقبال،یاسمین محمد انور،اقرا ود محمد انور،نفسہ دختر محمد اقبال،گل خاتونزوجہ علی،اس ولد محمد انور،محمد ریاض،عمر ولد محمد عمر،آفتاب ولد فارق عمر نزیت ولد عمر،حسام علی ولد نعیم،بشرا ولد راشد خان،دانیال،حماد،نزیت یاسمین،ساجدہ آفتاب،شگفتہ ،شامل ہیں ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

EU reports significant increase in asylum applications

Asylum applications in the EU increased from 2018 to 2019 by 13%, according to figures …

Leave a Reply

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com