Home / Archives / آواران اور پنجگور میں فورسز پر حملے 8 جوان شہید

آواران اور پنجگور میں فورسز پر حملے 8 جوان شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران اور پنجگور میں دہشتگرد  حملوں میں آٹھ سیکورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے سے تقریباً تیس کلومیٹر دور تنک کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی سڑک کلیئر کرنے والی بم ڈسپوزل ٹیم پر فائرنگ کی۔

چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کرنے کے علاوہ دہشتگردوں کے راکٹ کے گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت حوالدار شبیر،سپاہی سراج، سپاہی نواز، سپاہی بشیر ، سپاہی عابد حسین، سپاہی شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سپاہی احسان اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیاگیا۔

دوسری جانب پنجگور سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور گومازن میں این85شاہراہ پر چوکیوں کو پانی پہنچانے والے ایف سی کے قافلے پر گھات لگائے نامعلوم دہشتگردوں حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار نائیک مختار حسین اور لانس نائیک اللہ جان شہید جبکہ سپاہی سیف اللہ زخمی ہوگیا۔ نصف گھنٹے تک جاری رہنیوالے فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

جب بھی فوج مداخلت کرتی ہے نتائج برے ہوتے ہیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

لاہور —  سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com