Home / Archives / سریاب کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا، آغا حسن

سریاب کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا، آغا حسن

کوئٹہ: سریاب کے نوجوانوں کو دانستہ طور پر منشیات کی جانب راغب کیا جا رہا ہے اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تعلیم‘صحت‘بے روزگاری کے خاتمے اور حقیقی ترقی کے خواہاں ہیں. بی این پی کی کامیابی غریب محکوم اقوام کی کامیابی ہے بلوچستان کے عوام ان لوگوں کو رد کریں جنہوں نے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو مایوس کیا لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔

ان خیالات کا اظہار سبزل روڈ سرپرہ اسٹاپ‘ کلی کیچی بیگ کلی غازی خان‘ سبزل روڈ کلی شاہوزئی و دیگر علاقوں میں انتخابی مہم سے پارٹی کے مرکزی اطلاعات این اے266کے امیدوار آغا حسن بلوچ‘ پی بی32کے امیدوار ملک نصیر احمد شاہوانی‘ موسٰی بلوچ‘ سردار عاصم جان سرپرہ‘پی بی30سے امیدوار احمد نواز بلوچ‘یونس بلوچ‘ملک محی الدین لہڑی‘حاجی ابراہیم پرکانی‘میر سکندر شاہوانی‘میر قاسم سرپرہ‘صلاح الدین شاہوانی‘غفور سرپرہ‘علی احمد قمبرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاہ جہان لہڑی‘مصطفی شاہوانی‘نواز لہڑی‘حاجی وحید لہڑی‘ٹکری محمد سرپرہ‘خدائے رحیم لہڑی‘اسد سفیر شاہوانی‘طارق کرد‘رضا جان شاہی زئی‘محمد اکرم بنگلزئی‘میر عبدالغفور کرد‘حاجی اسلم مینگل‘حاجی عبداللہ باقی‘ٹکری منیر بنگلزئی‘میر بابل جان لہڑی‘دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر سریاب میں منشیات کو عام کرنے کی سازش کی جا چکی ہے نوجوانوں کو منشیات کی جانب راغب کیا جا رہا ہے فوری طور پر حکومت وقت انتظامیہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے اقدامات کرے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی قومی مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

جتنی بھی حکومتیں آئی انہوں نے کرپشن‘اقرباء پروری‘لوٹ مار کا بازار گرم رکھا سریاب سمیت بلوچستان پس ندگی‘غربت‘افلاس‘جہالت کا شکار ہے سریاب کو ترقی دینے کیلئے دانستہ طور پر اقدامات نہیں کئے گئے جس کا ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی قوت ہے ہم عوام کی خدمت‘حقیقی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ19جولائی کو پارٹی کی جانب سے نواب نوروز اسٹیڈیم میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس سے پارٹی قائد خطاب کریں گے جو انتخابات کے حوالے سے ریفرنڈم ثابت ہوگا بی این پی کی کامیابی غریب محکوم اقوام کی کامیابی ہے بلوچستان کے عوام ان لوگوں کو رد کریں جنہوں نے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو مایوس کیا لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔

پارٹی رہنماؤں نے کیچی بیگ میں ہندو برادری کے پنچائیت سے ملاقاتیں بھی کیں جنہوں نے اپنی جانب سے انتخابات میں مکمل ح یت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ عوام25جولائی کو کلہاڑا پر مہر ثبت کر کے پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں عوام پارٹی امیدواروں کو بلوچستان بھر میں کامیابی سے ہمکنار کریں

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Shadow of ‘engineering’ hangs over Pakistan election

Political leaders in Balochistan province claim they are being threatened to switch parties, alleging army …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com