Home / Archives / بلوچ قوم اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑی ہے، میجر جمیل دشتی

بلوچ قوم اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑی ہے، میجر جمیل دشتی

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وحلقہ پی بی 47 کیچ III مند، دشت اورگوکدان کے امیدوار میجرجمیل دشتی نے کہا ہے کہ آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پرکھڑے ہیں،ایک جانب بقا کا مسئلہ ہے ۔

دوسری جانب عالمی سرمایہ داری کا سیلاب ہے، سی پیک کے ریلے میں سابقہ نام نہاد نمائندے بہہ گئے، قومی حقوق کے حصول کے لئے بی این پی کے موقف کی بلوچ عوام کی جانب سے تائید ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ، ہمارے قدم اب متزلزل نہیں ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن سیل میں مختلف علاقوں سے آئے اہم سیاسی شخصیات اور ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بی این پی کے لیڈرشپ کی مستقل مزاجی اور جان محمد دشتی کی فکرنے آج عوامی رائے کو بلوچ دوست قیادت کے حق میں موڑ دیا ہے ۔مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاسی شخصیات نے انہیں اپنی حمایت کی مکمل یقین دہانی کرائی

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

شفیق مینگل: ’دہشت کی علامت‘ سے انتخابات تک

سحر بلوچ بی بی سی اردو بلوچستان میں ایک زمانے میں دہشت کی علامت سمجھے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com