Home / Archives / لیویز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ غائب ، محکمہ حرکت میں آگئی

لیویز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ غائب ، محکمہ حرکت میں آگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں سابقہ اراکین و قومی اسمبلی اور سینیٹرز کیساتھ تعینات ہونے والے عارضی لیویز اہلکاروں نے سرکاری اسلحہ غائب کر دیا ڈائریکٹر لیویز نے سرکاری اسلحہ بمعہ کارتوس جمع نہ کرانے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹرز کے ساتھ تعینات عارضی لیویز اہلکاروں کو بلوچستان لیویز فورسز کی جانب سے جو سرکاری اسلحہ بمعہ کارتوس و میگزین جاری کئے گئے تھے تاحال لیویز مال خانہ میں جمع نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ اراکین و قومی اسمبلی سرکار کی جانب سے دیئے گئے اسلحہ کو عام انتخابات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر استعمال کررہے ہیں جس پر عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے خدشات و تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔

کہ سابقہ اراکین و قومی و صوبائی اسمبلی نے اب تک سرکاری اسلحہ جمع نہیں کیا گیاْ جو کہ دھاندلی ہے اور62,63پر نہیں اترتے اس لئے الیکشن کمیشن ان امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے جو کہ سرکاری اسلحہ کو غیر قانونی طورپر اپنے ساتھ رکھا ہے تاہم ذرائع کے کہنا ہے کہ ڈائریکٹر لیویز نے تمام سابقہ اراکین و قومی اسمبلی و سینیٹرز کو نوٹسسز جاری کردیئے اور دو دن کے اندر اندر سرکاری اسلحہ بمعہ کارتوس و میگزین لیویز مال خانہ میں جمع نہ کیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

شفیق مینگل: ’دہشت کی علامت‘ سے انتخابات تک

سحر بلوچ بی بی سی اردو بلوچستان میں ایک زمانے میں دہشت کی علامت سمجھے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com