Home / Archives / بلوچ لاوارث تھے اب بی این پی انکا وارث ہے ، جان محمد دشتی

بلوچ لاوارث تھے اب بی این پی انکا وارث ہے ، جان محمد دشتی

تربت:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ومعروف بلوچ اسکالر و امیدوار قومی اسمبلیNA271جان محمد دشتی نے کہاہے کہ گوادرمیں50لاکھ افراد پنجاب ،سندھ اورچائنا سے لاکر آباد کئے جائیں گے ۔

انہیں روزگار میسر کیا جائیگا، اگر اِن میں سے20فیصد روزگار بلوچوں کو دئیے جائیں جو اُن کا حق ہے ، بلوچ لاوارث تھا لیکن اب بی این پی اس وراثت کا دعویدار ہے ، بلوچ شناخت اور وسائل چھینے جارہے ہیں، ووٹ کی بولی لگا کر خرید و فروخت کا عمل جاری ہے ، بلوچ قطعاً خرید و فروخت کے عمل میں شریک نہیں رہا ہے جس کی وجہ سے آج وہ زیرعتاب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوکدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنا ووٹ بیچتا وہ اصل میں اپنا وجود اور شعور بیچتا ہے ، یہ خریدوفروخت آنے والی نسلوں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کا عمل ہے ، اگر بی این پی کے امیدوار کامیاب ہوئے تووہ حقوق کی پاسبانی کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ نادیدہ قوتوں کے امیدواروں سے ہے لیکن بلوچ اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں توکوئی طاقت ووٹ کی قوت کے سامنے نہیں ٹھہرے گی ، جلسہ عام سے بی این پی کے پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرغفوربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے آج تک درسگاہ تک نہیں دیکھا وہ خود کو ملکی سطح کا سیاستدان سمجھتا ہے۔

بلوچستان میں عوام کو چوروں اورلٹیروں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے ، بی این پی اس سیاست کو تبدیل کر دیگی ، ڈاکٹرمالک بلوچ کی ناپختہ سوچ اورسیاسی نابالیدگی نے آج اسے درپہ درکردیا ہے ، جلسہ عام سے حلقہ پی بی47کیچIIIامیدوارمیجرجمیل احمد دشتی ، ضلعی صدرشئے نذیر، حافظ صلاح الدین سلفی ،سید جان گچکی ، سعید جان گلزار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دولت کے زورپرنہیں ہوتی اگرکی گئی تو وہ کاروبار ہوگی سیاست نہیں، الیکشن مستقبل کے لئے جنگ ہے ۔

میدان میں ایسے ایسے نمائندے اترے ہیں جنہیں ایک یونین کونسل تک کے لوگ نہیں جانتے ہیں لیکن وہ نمائندگی کا دعوی پورے حلقے کی کررہے ہیں، عوام کو روزگار، بجلی صحت ، پانی اورتحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

بی این پی کے امیدوار کامیابی کے بعد بھی اپنے عوام میں موجود ہونگے اوران کے دکھ اور خوشی میں ان کے ساتھ  ہونگے ، جلسہ عام میں قاسم دشتی ، باہڑ جمیل دشتی ، جاڑین دشتی ، ممتازبلوچ ، چنگیز دشتی ، مزار دشتی ، محمد فراز، بیزن دشتی ، عابدعلیم ، ہیبتان عمرسمیت بی این پی کے رہنماؤں کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچستان خشک سالی سے نمٹنے کیلئے خریدی گئی مشینری کو زنگ لگ گیا،ملازمین مفت تنخواہیں لینے لگے

کوئٹہ: بلوچستان میں خشک سالی سے ٹنے کے لئے محکمہ آبیاشی کی جانب سے خریدی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com