Home / Archives / پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے یہود و نصار ٰی کی سازش بے نقاب کرینگے، بی اے پی

پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے یہود و نصار ٰی کی سازش بے نقاب کرینگے، بی اے پی

چمن: بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دنیا بھر کے یہود و نصارٰی برسرپیکار ہیں لیکن اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان رہتی دنیا تک قائم دائم رہنے کیلئے بنا اورا نشاء اللہ رہے گا۔

سابق وفاقی حکومت نے پانچ سال کے دوران5ہزار ارب کی پی ایس ڈی پی میں سے بلوچستان کو صرف300ارب دیئے ہیں قوم پرست اور مذہبی جماعتیں اپنی سیاست کیلئے آج دین اور ثقافت کو بیچ رہی ہیں عوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے انکو مسترد کرکے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کریں ، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے جب تک بلوچستان ترقی نہیں کریگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان ،جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ، سینئر نائب صدر کیپٹن)ر(عبدالخالق اچکزئی، ملک خدا بخش لانگو نے جمعہ کو چمن میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر بھی موجود تھے۔

میر جام کمال خان نے کہا کہ ماضی میں برسراقتدار رہنے والے حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے کام کیا جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ اور عوام میں احساس محرومی پایا جاتاہے آنے والے ڈور میں وہ جماعتیں اور ائندے ایوان میں جائیں گے جنہوں نے عوام اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہوگا ۔

کیونکہ جو جماعتیں زبانی جمع خرچ کرکے عوام کو خوشن نعروں سے ورغلانے کی کوشش کریں گی عوام انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے معرض وجود میں آئی ہے اس لئے جماعت میں کسی قسم کا کوئی تعصب نہیں پایا جاتا جماعت میں پنجابی ،پشتون ،بلوچ، سندھی ،سرائیگی ،ہزارہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے متحد ہوکر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

کیونکہ25جولائی کا سورج عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بی اے پی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔جام کمال خان نے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں نے بلوچستان کے لوگوں کو رنگ و زبان ،علاقوں سمیت تعصب کی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنے مفادات حاصل کئے لیکن ہماری جماعت بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے تاکہ60سالہ محرومیوں کو دور کرکے صوبے کے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مذہب پرست آج اپنی سیاست کیلئے دین اورثقافت کو بیچ رہے ہیں مذہب پرستوں کا اصل مقصد اسلام نہیں بلکہ اسلا م آباد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال بلوچستان کے بلوچ اور پشتون قوم پرست صوبے اور وفاق میں مسلم لیگ)ن(کے اتحادی رہے ہیں وفاق نے پانچ سال کے دوران5ہزار ارب کی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو صرف300ارب روپے دیئے جوکہ آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے بلوچستان کو ملنے والے فنڈز بھی قوم پرست ج عتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ نہیں کرسکیں ہر سال اربوں روپے لیپس کرکے واپس بھیج دیئے گئے ہیں جو قوم پرستوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی یہاں بسنے والی ام اقوام کی اپنی ج عت ہے اس لئے قوم پرست اور مذہبی ج عتوں سے لوگ مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔

منظور کاکڑ، کیپٹن)ر(عبدالخالق اچکزئی، ملک خدا بخش لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے اپنے مفادات کیلئے یہاں صدیوں سے بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے والی اقوام میں نفرتیں پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کئے لیکن اب عوام انکے بہکاوے اور خوشن نعروں میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون قوم پرست ج عتوں کی کرپشن اورعوام کے ساتھ نا انصافیوں کی وجہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام عمل میں آیا جس میں ہر زبان بولنے والے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہ کچھ عناصر کہتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی ہے میں انہیں بتانا چاہتاہوں کہ اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری اپنی ہے لیکن یہ عناصر پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ملک اور قوم کے خلاف و زبان استعمال کر رہے ہیں جو پاکستان دشمن قوتیں استعمال کرتی ہیں آج قوم پرست جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام سے خوفزدہ ہیں اور وہ پارٹی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہی ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے جسکے خلاف دنیا بھر کے یہود نصاری برسرپیکار ہیں پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے اورانشاء اللہ قائم رہے گا کوئی بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چمن میں آج کے کامیاب جلسے نے بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اورانشاء اللہ25جولائی کا سورج بلوچستان عوامی پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ انہوں نے چمن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد پر کیپٹن)ر(عبدالخالق اچکزئی کو مبارکباد پیش کی

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچستان خشک سالی سے نمٹنے کیلئے خریدی گئی مشینری کو زنگ لگ گیا،ملازمین مفت تنخواہیں لینے لگے

کوئٹہ: بلوچستان میں خشک سالی سے ٹنے کے لئے محکمہ آبیاشی کی جانب سے خریدی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com