Home / Archives / الیکشن میں زور زبردستی ہوئی تو پارلیمانی سیاست چھوڑ دونگا، محمود اچکزئی

الیکشن میں زور زبردستی ہوئی تو پارلیمانی سیاست چھوڑ دونگا، محمود اچکزئی

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے جب بھی عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مداخلت کی گئی تو ملک بحرانوں سے دوچار ہوا ہے ملک کو چلانے کا واحد راستہ جمہوریت اور20کروڑ عوام کی حق حکمرانی اور صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے اگر عام انتخابات میں زور زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی تو پارلیمانی سیاست چھوڑ دیں گے۔

بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اسٹیبلشمنٹ پرانے چہروں کو میدان میں اترانے کے لئے دھوکر نہیں سیاسی جماعتوں میں شامل کراتے ہیں انہی تجربوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا ام تر حالات کے باوجود سابقہ حکومت میں پارٹی کے وزراء کی کارکردگی سے مطمئن رہے تاہم پشتونخوامیپ اقتدار سے ناواقفت کی وجہ سے تھوڑی سی مشکلات درپیش ہوئیں لیکن ماضی کی حکومتوں سے زیادہ عوام اور علاقوں کی خدمت کی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی پشتو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوامیپ جب اقتدار میں آئی اور وقت کی ضرورت تھی کمزوری رہی لیکن تمام تر حالات کے باوجود ہماری پارٹی وزراء نے جو کارکردگی دکھائی اس سے ہم مطمئن ہیں ۔

تاہم اتحادی حکومت میں مسلم لیگ)ن(اور نیشنل پارٹی بھی شامل تھی اتحادی حکومت میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اقتدار آنے سے پہلے صوبہ میں جو بدامنی تھی لوگ دن دھاڑے گھروں سے نہیں نکل رہے تھے ہماری حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں بڑا کردار ادا کیا جب معاشرے میں انصاف نہ ہو وہاں بدامنی ہو گی اگر گھر میں بھی انصاف نہ ہو تو وہ گھر نہیں چل سکتا بدقسمتی سے اس ملک میں بھی ناانصافیوں کی وجہ سے حالات بگڑے جارہے ہیں ۔

گارنٹی کے ساتھ اس ملک میں حقیقی طورپر جمہوری نظام کو چلنے دیا جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس ملک کو ترقی سے نہیں روک سکتی ماضی کی غلطیوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا اپنی پارٹی کے وزراء کے حوالے سے کہا کہ ام تر مشکلات اور حکومت میں ناواقفت کی وجہ سے اچھی کارکردگی دکھائی جن علاقوں سے ہ رے ایم پی اے منتخب نہیں ہوئے تھے ان علاقوں کو بھی ترقی دی گئی ۔

اقلیتی اور خواتین اراکین نے پس ندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی میں بڑا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے باوجود وہ نقصان نہیں ہوا جن کی لوگ توقع کر رہے تھے عام انتخابات کے بعد پارٹی کو مضبوط اور منظم بنائیں گے اور پشتونوں کے حقوق کی ترجمان صرف اور صرف پشتونخواملی عوامی پارٹی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ2013ء اور70کی دہائی میں عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی جس کی وجہ سے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے اور عوام نے اپنا حق رائے دہی آزادانہ طور پر استعمال کیا ملک کو چلانے کا واحد راستہ جمہوریت صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اور20کروڑ عوام کی حق حکمرانی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آج بھی اگر عوام پر بھروسہ کیا جائے تو ملک صحیح معنوں میں ہر لحاظ سے مضبوط ہو گا ۔

محمودخان اچکزئی نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں زور زبردستی کرنے کی کوشش کی یا انتخابات میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تو پارلی نی سیاست چھوڑ دیں گے اور پھر عوام کے پاس جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہ ری اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا میں برملا کہتا ہوں کہ ہر چیز کو ایجاد کیا جاسکتا ہے لیڈر کو نہیں انہوں نے کہا کہ پشتون اور بلوچ بھائی بھائی ہیں جس طرح بلوچ پنجاب سے برابری کا حق مانگتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ہ رے پاس آکر برابری کی بنیاد پرہمایکدوسریکوسپوٹکریںگےاوربلوچوںکےساحلووسائلکیجنگبھیہملڑیںگے۔

بلوچوں سے گلہ ہے کہ پنجاب سے برابری کا حق مانگتے ہیں مگر ہمارے ساتھ برابری پر تیار نہیں ہیں جب تک ہم دونوں متحد ہو کر حقوق حاصل نہیں کریں گے دونوں ترقی نہیں کرسکتے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پشتونوں کو ایک قوم پرست جماعت نے بحرانوں میں دھکیل دیا جب انسان سے غلطی ہو جاتی ہے تو ان کو اپنی غلطی تسلیم کر لینا چاہئے مگر بدقسمتی سے آج بھی وہ بلوچستان کے پشتونوں کے حوالے سے غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہونگے اچھے تعلقات کے بغیر ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات اور بات چیت کرنے کے لئے تیار تھے مگر کچھ قوتوں نے یہ صحیح نہیں سمجھا اور پھر یہ حالات پیدا ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی گارنٹی دیتا ہوں اگر ملک کو صحیح معنوں میں چلایا جائے تو کوئی بحران نہیں آئے گا

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com