Home / Archives / خضدار ، نیشنل پارٹی اور شفیق مینگل کے عوامی پینل میں انتخابی اتحاد ،مشترکہ امیدواروں کا اعلان

خضدار ، نیشنل پارٹی اور شفیق مینگل کے عوامی پینل میں انتخابی اتحاد ،مشترکہ امیدواروں کا اعلان

خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ و حلقہ این اے269خضدار سے آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی اور پاکستان کی استحکام ہماری جد وجہد میں سر فہرست ہے ،عوام کی خوشحالی ،علاقے میں ترقیاتی انقلاب لانا لوگوں کو پینے کا صاف پانی ،تعلیم ،مواصلات کی سہولیات کی فراہمی، بلا رنگ و نسل قوم و قبیلہ عوام کی خدمت کرنا ہماری جدو جہد کی بنیاد ہے۔

بڑے دعوے نہیں کرئینگے اگر عوام نے خدمت کا موقع فراہم کیا تو علاقے کا نقشہ تبدیل کر کے ضلع خضدار کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ،شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی راہ حق کے سپاہی تھے ان کے نامکمل ایجنڈے کو ہم مکمل کریں گے۔

انہوں نے شہادت کے وقت بلوچستان کے عوام کو آواز دی ہم اس کی آواز پر لبیک کہتے ہیں کوئٹہ میں،وکلاء،مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری پر اور سانحہ درینگڑھ خود کش دھماکے قابل مذمت ہیں۔

کلہاڑی بہت باریاں لگا چکا مگر وڈھ کی پسماندگی خود بتاتی ہے کہ کلہاڑی والوں کے دعوے کہا ں تک سچے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان عوامی پینل خضدار کے دفتر میں مقامی صحافیوں اورپارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل حلقہ پی بی38خضدار ون سے نامزد امیدوار سردار مراد خان شیخ ،میر شہباز خان قلندرانی ،میر شفیق الرحمن گچکی ،میر فدا احمد قلندرانی اور دیگر بھی موجود تھے میر شفیق الرحمن مینگل نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل جو خالصتاً ایک انتخابی الائنس ہے ہماری الائنس کا حلقہ این اے269اور حلقہ پی بی40وڈھ اورناچ ،حلقہ بی پی39خضدار نال پر نیشنل پارٹی سے اتحاد ہو چکا ہے ۔

اس اتحاد کی رو شنی میں حلقہ این اے269سے نیشنل پارٹی ہماری حمایت کرے گی اور صوبائی اسمبلی کے دد حلقوں پی بی39خضدار سے ہم نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو اور حلقہ پی بی40وڈھ اورناچ سے نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو کی ہم حمایت کرئینگے اور انشاء اللہ25تاریخ کو ہم عوام کی طاقت سے ان حلقوں میں کامیابی حاصل کرئینگے ۔

انہوں نے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ نے اپنے انتخابی منشور کے حوالے سے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل کا منشور بڑا واضح اور خدمت خلق سے منسلک ہے ہماری جدو جہد میں بنیادی حیثیت بلوچستان کی خوشحالی اور پاکستان کی استحکامت کو حاصل ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں بلوچستان کی خوشحالی ہی پاکستان کی خوشحالی ہے جہاں تک ضلع خضدار کا تعلق ہے ۔

ہم جھالاوان کے عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر عوام نے ہمیں اپنی خدمت کا موقع دیا تو ہم بلا رنگ و نسل قوم و قبیلہ بلا تعصب ضلع بھر میں ام علاقوں کو یکساں ترقی دینے کی کوشش کرئینگے جھالاوان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم ام وسائل استعمال میں لائیں گے ہمیں اندازہ ہے کہ ضلع خضدار کے تقریباً تمام علاقے بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہیں۔

ہم عوام کو مواصلات ،پینے کا صاف پانی ،تعلیمی اداروں ،عزت کے ساتھ امن ،روزگار ،بجلی کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ہرمسئلے پر ان کی مشاورت کو اہمیت دئینگے عوام کو ساتھ لیکر آگے چلنے کی کوشش کرئینگے کیونکہ سابق ائندوں کی عدم توجہی ،اقرباپروری ،کمیشن و کرپشن کی وجہ سے عوام میں احساس محرومیاں زیادہ پائی جاتی ہیں احساس محرومی کو ختم کرنے ضلع خضدار کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

ایک سوال کے جوا ب میں میر شفیق الرحمن مینگل کا کہنا تھا کہ کلہاڑی کافی باریاں لگا چکا ہے مگر وڈھ کی پسماندگی پر دل خون کے آنسو روتا ہے اب کے بار ہم تبدیلی لانے کی کوشش کرکے عوام کی طاقت سے باریاں لگانے والوں کو شکست اور عوام کو غلامی سے نجات دلائیں گے ۔

بلوچستان میں ہونے والے خود کش دھ کوں کے حوالے سے کہا کہ کوئٹہ میں وکلاء پر خود کش دھ کہ ہو یا کہ مستونگ میں جمعیت علماء  اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والا خود کش حملہ دنوں میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا یہ دھ کے قابل مذمت ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک انسان کو ناحق قتل کرنا پوری انسانیت کا قتل ہے نواب ذادہ میرسراج احمد رئیسانی حق اور سچ کے راہ پر چلنے والے ایک عظیم انسان تھے ۔

انہوں نے ہمیشہ انڈیا کے کاسہ لیسوں کا مقابلہ کر کے استحکام پاکستان کی جدوجہد کی ان سمیت دو سو سے زائد بے گناہ مسلمانوں کی شہادت ملک و قوم کے لئے نا قابل فراموش نقصان ہے نواب زادہ میرسراج احمد رئیسانی نے اپنی شہادت کے وقت آخری کلمات بسم اللہ ،بلوچستان اور پاکستان سے منسلک تھے ۔

انہوں نے بلوچ قوم کو آواز دی میں اور میرے ساتھی ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے ایجنڈے کو ہم انجام تک پہنچانے کی کوشش کرئینگے میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ25جولائی کو جھالاوان عوامی پینل اور اس کے اتحادیوں کے حق میں ووٹ دیکر تبدیلی کی ۔

اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہم سب ملکر ایک نئی تبدیلی کا آغاز بنیں مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ عوام کو شمسی پلیٹوں ،واٹر سپلائی اسکیمات ،اور پیسوں سے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں میں ان خریداروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جھالاوان کے عوام برائے فروخت نہیں

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

At UN meeting, US, UK and Canada slam China and Pakistan for ‘persecuting and repressing’ religious minorities

New York: Raising the issue of suppression of religious freedom at the United Nations, the …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com