Home / Archives / صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، جان محمد دشتی

صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، جان محمد دشتی

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف بلوچ اسکالراور271 NA کیچ کے قومی اسمبلی کے امیدوارجان محمد دشتی نے کہا ہے کہ لاکھوں بلوچ بے روزگار ہیں انہیں روزگار فراہم کیا جانا چاہیے ، ہر سال ہزاروں بلوچ تعلیمی اداروں سے اسناد لیکر دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت سٹی میں سیکڑوں افراد کی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شمولیتی اجتماع میں دس اہم خاندانوں نے بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی،جان محمد دشتی نے کہا کہ بلوچ حقوق کے تحفظ کے لئے ووٹ ایک طاقتور ہتھیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بلوچ عوام کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائے ،صحت، تعلیم اور زندگی کے تمام کے شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے صوبے میں انتشار اور بدامنی کی صورتحال ہے ، کرپشن اوراقرباپروری کا بازار گرم ہے ، ریاست اپنے بنیادی فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار منتخب ہوکر اسمبلیوں میں گئے تو وہ بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے عمل کو روکنے کی کوشش کرینگے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں پیشرفت جبکہ انتشار اور زبوں حالی پر قابو پانے کی کوشش کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے بی این پی اس صورتحال سے عوام چھٹکارہ دلانے کی کوشش کرے گی ،انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کوپارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ نئے شامل ہونے والے افراد پارٹی پالیسیوں کوعملی جامہ پہنانے کے لئے ہماری جدوجہد میں ساتھ دیں۔

اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر شئے نذیربلوچ ، حلقہ پی بی46کے امیدوارڈاکٹرغفوربلوچ ، حلقہ پی بی45کے امیدوار میر انور میر مزار، باہڑ جمیل دشتی ، شئے انورحیدر، آپ سر یونٹ سیکرٹری عبدالحمید بلوچ ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مختار بلوچ ، میرک لان دشتی ، نبی بخش آدینہ سمیت درجنوں بلوچ اسکالرز اورمختلف مکاتب فکر افراد نے اجتماع میں شرکت کی۔

جبکہ بابوحاصل عیسٰی نے خاندان سمیت ، رفیق عیسٰی ، ملا شعیب ، عدنان حاصل ، زوہیب حاصل ، جہانذیب رفیق ، رحیم بخش ، سمیراحمد نے خاندان سمیت ، طاہراحمد نے خاندان سمیت ، محمد قاسم نے خاندان سمیت واجہ چاکر نے خاندان سمیت ، واجہ موسٰی نے خاندان سمیت ماما نیاز نے خاندان سمیت بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی ، اس موقع پر بی این پی کے قائدین نے شمولیت کرنے والے خاندانوں کے سربراہان کو مبارک باد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Quetta re-emerges as peaceful city: CM Kamal

QUETTA: Chief Minister Balochistan Jam Kamal Khan Aliyani has said, due to sacrifices of security …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com