Home / Archives / ہمارا سفر مشکل ضرور ہے مگر ختم ہونے والا نہیں الیکشن کے بعد بھی جدوجہد جار ی رہیگی ،اختر مینگل

ہمارا سفر مشکل ضرور ہے مگر ختم ہونے والا نہیں الیکشن کے بعد بھی جدوجہد جار ی رہیگی ،اختر مینگل

بیلہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و قائد سردار اختر جان مینگل نے گوٹھ اس عیلانی میں کارنر میٹنگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھائیوں کی عزت نگ و ناموس کی اللہ تعالی نگہبانی کرے بلوچستان نیشنل پارٹی میں دوستوں کی شمیولیت پر اپنی طرف سے اور پارٹی کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں ۔

ہمارا سفر مشکل ہے لیکن ختم ہونے ولا نہیں ہم الیکشن تک محدود نہیں وہ لوگ الیکشن میں آ کر ووٹ مانگتے ہیں ہم ان میں سے نہیں ہماری سیاست کا محور بلوچستان ہے آپ تمام تعلیم یافتہ اور با شعور ہیں اور آپ لوگ خود محسوس کر رہے ہیں کہ ہماری بد حالی کی وجہ کیا ہے یہ وہ سر زمین ہے جہاں ماہانہ اربوں روپے کی کمائی ہو رہی ہے باہر کے لوگ آباد ہیں ۔

ہمارے لوگ ایک وقت کی روٹی کے لئے بھی محتاج ہیں یہ الجبراء کا فارمولہ نہیں ہے سیدھا حساب ہے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا سیاست میں پہلی بار1988میں رکھا اور لسبیلہ سے الیکشن لڑا اور بیلہ کی عوام نے جو ہمیں عزت دیں آج بھی ہمیں یاد ہے والد محترم کی سیاست کی بدولت ہمیں عزت ملی میں اپنی طرف سے اپنے بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بڑی بڑی طاقتیں ہماری مخالف تھیں لسبیلہ میں سیاست1947سے ہوتی آ رہی ہے آپ لوگوں نے بہت سارے نشانات دیکھے ہونگے اور اس زمانے میں آپ کوجھونپڑی کا نشان یاد ہو گا اس دوران نو ماہ حکومت رہی اس کو تقریبا چالیس سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن آج نیب کی حکومت کو لوگ کیوں یاد کر رہے ہیں اس حکومت میں بلا رنگ نسل عوام کی خدمت کی لوگوں کو نوکریاں دیں ابھی آپ لوگوں کے پاس کتنے نشانات آئے ہیں یہ فیصلہ آپ بھائیوں کے ہاتھ میں ہے مستقبل کا فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے ۔

ووٹ کا ٹائم ایک دن مقرر ہے ووٹ ڈالنے میں پانچ منٹ بھی نہیں لگتے پانچ منٹ کا فیصلہ آپ کی پانچ سالوں کی قسمت کا فیصلہ ہے اگر آپ نے اچھا فیصلہ کیا تو آنے والے پانچ سال آپ کے اچھے انداز میں گزریں گے اگر غلط فیصلہ کیا تو یہی حال ہو گا۔

ہماری حکومت اور والد صاحب کی حکومت نے جتنا ہو سکا عوام کی خدمت کی لوگوں کو روزگار دیا اور ملازمین کے الائنس کے لئے جدو جہد کی اور لانگ مارچ احتجاج میں شرکت کی اور جیلیں دیکھی اور جب ہماری حکومت آئی تو فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے پھر بھی ملازمین کے چالیس فیصد الائنس کا مطالبہ منوا کر منظور کروایا مشرف کے دور حکومت نے اسکو ختم کر دیا۔

سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم لسبیلہ کی سیاست نہیں کرتے ہم تو پورے بلوچستان کی سیاست کر رہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں جو ہم نے بل پاس کروایا پندرا فیصد گوادر میں جو بھی سرمایہ کاری ہوگی اس میں پندرا فیصد ٹیکس لگے گا اور اس ٹیکس کی رقم مکران اور بیلہ کی غربت کے خاتمے کیلئے استعمال ہو گی ۔

سی پیک سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی کچھ ملے گا انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو گوٹھ اس عیلانی کے عوام ہمارا ساتھ  دیں اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی کامیابی یقینی بنا کر دوستی کا ثبوت دیں تقریب سے واجہ قاسم رونجھو نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل پر ہمیں فخر ہے کہ وہ لسبیلہ این اے272لسبیلہ گوادر کی نشت پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گوٹھ اس عیلانی کی عوام سے یہی توقعات وابستہ ہیں کہ اس بار ہمیں موقع دیں گے اور کامیابی سے ہمکنار کریں گے کارنر میٹنگ کے جلسہ سے غلام سرور جمعہ رونجھو، عاصم ایڈوکیٹ، سعد کاظم رونجھو نے بھی خطاب کیا

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com