Home / Archives / ایران نے پاکستان کو بجلی کی فراہمی بند کر دی

ایران نے پاکستان کو بجلی کی فراہمی بند کر دی

اسلام آباد: پاور ڈویژن کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو بجلی کی سپلائی بند کردی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران پاور ڈویژن کے حکام نے یہ انکشاف کیا۔ حکام نے بتایا کہ ایران نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے لیے فراہم کی جانے والی بجلی کو بند کردیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ایران میں ہیٹ ویو)گرمی کی لہر(کی وجہ سے بجلی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جسے پورا کرنے کے لیے تہران نے دیگر م لک کو بجلی کی برآمد روک دی ہے۔ ایران پاکستان کو100میگاواٹ بجلی سپلائی کرتا ہے اور یہ بجلی بلوچستان کے علاقوں گوادر، پنجگور،پسنی اور مکران سمیت اطراف میں تقسیم کی جاتی ہے۔

اجلاس میں حکام نے مزید بتایا کہ کراچی الیکٹرک کو650میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اور بجلی کی خرید و فروخت کے نئے معاہدے سے متعلق معاملات طے پائے جا چکے ہیں

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Quetta re-emerges as peaceful city: CM Kamal

QUETTA: Chief Minister Balochistan Jam Kamal Khan Aliyani has said, due to sacrifices of security …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com