Home / Archives / معروف بلوچ تاریخ دان و مصنف ڈاکٹر نصیر دشتی کی کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد 

معروف بلوچ تاریخ دان و مصنف ڈاکٹر نصیر دشتی کی کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد 

لندن؛ سندھی بلوچ فورم- یو کے کی زیر اہتمام برکبیک یونیورسٹی آف لندن میں معروف بلوچ تاریخ دان و مصنف ڈاکٹر نصیر دشتی کی دو کتابوں  “The Baloch conflict with Iran and Pakistan” اور “Tears of Sindhu”   کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی.

مذکورہ کتابیں بلوچ اور سندھی اقوام کی قومی سوال کی تاریخی پس منظر پر بحث کرتے ہوئے انکی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی مختلف اہم پہلوؤں پر افزودہ بصیرت مہیا کرتی ہیں. اس کے ساتھ ساتھ مصنف ان کتابوں میں بلوچ اور سندھی اقوام کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے ان چیلنجز کی پس منظر میں علاقائی و عالمی کرداروں کی مفادات پر سیر حاصل معلومات فراہم کرتے ہیں.

تقریب کو موڈریٹ کرنے کے فرائض ڈاکٹر ہدایت بھٹو نے سرانجام دئیے. اتوار کے دن منعقد کی گئی اس تقریب میں سندھی اور بلوچ سیاسی و سماجی کارکنوں اور دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا جن میں شامل واجہ اکبر بارکزئی، ڈاکٹر لکھو لوہانہ، حمل حیدر بلوچ، قمبر مالک بلوچ، حسن ہمدم، محراب بلوچ، ڈاکٹر ناگمان، جمشید امیری، رحیم بندووئی اور مہناز بلوچ شامل تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین کا کہنا تھا کہ مذکورہ کتابیں بلوچ اور سندھی اقوام کی حق خود ارادیت پر تحریر کی گئی آج تک کی سب سے بہترین، دانشورانہ، حقیقی اور وسیح تحریریں ہیں. اور ان کا ماننا تھا کہ ان کتابوں کا مطالعہ ہر اس علم کے طالب کے لیے ضروری ہے جو ان دو اقوام کے قومی سوال کو جاننا اور سمجھنے کے خواہش مند ہیں.

تقریب کا اختتام ڈاکٹر نصیر دشتی کے خطاب سے ہوا جس کے بعد سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مختلف سوالات کے جواب ڈاکٹر نصیر دشتی نے دئیے.

کتابیں:

 

The Baloch Conflict with Iran and Pakistan

 

Tears of Sindhu

 

مصنف کا تعارف:

Dr Naseer Dashti is a London based writer on south-central Asian affairs. His books included; The Baloch Conflict with Iran and Pakistan: aspects of a national liberation struggle (2017), The Baloch and Balochistan: a historical account from the beginning to the fall of the Baloch State (2012), The Voice of Reason (2008) and In a Baloch Perspective (2008). He has contributed numerous articles on current affairs related to South Central Asia in general and on Balochistan and Sindh in particular.

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، غلام نبی مری

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com