Home / Archives / خون کی ندیاں عبور کرکے ایوانوں تک پہنچے ہیں ، شکیلہ نوید

خون کی ندیاں عبور کرکے ایوانوں تک پہنچے ہیں ، شکیلہ نوید

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے جملہ مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہے ۔

عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارکر اسمبلی میں ہماری اکثریت کو کم کرنے والے عوام کے دلوں سے پارٹی کی مقبولیت کو کم نہیں کر پائیں گے ۔ پارٹی کے چھ نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مرکز اور صوبے میں پارٹی کے منتخب اراکین اسمبلی اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو عام انتخابات میں صوبے کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خون کی ندیاں عبور کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی لاشیں دفنا کر ایوانوں تک پہنچنے ہیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے صوبے میں جاری شورش کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔

ا حساس محرومی کے خاتمے کیلئے صوبے کے وسائل پرعوام کو اختیار دیا جائے ۔ ریکوڈک اور گوادر کے تحفظ کیلئے لفاظی دعووں کے بجائے پارٹی قائد نے عملی اقدامات کرکے صوبے کی حقیقی قیادت ہونے کا فرض ادا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرکے صوبے کے عوام نے اپنا فرض پورا کیا اب پارٹی صوبے اور مرکز میں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے ارباب اختیار کو اقدامات کرنے پر مجبور کرکے عوام کا قرض ادا کریگی ۔

انہوں نے مخصوص نشستوں پر عوامی نمائندگی کا اختیار دینے پر پارٹی قائد کا شکریہ ادا کیا ہے دریں اثناء گزشتہ روز بی این پی کے خواتین کارکنوں نے بڑی تعداد میں دہوار ہاؤس جا کر شکیلہ نوید دہوار کو رکن اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر نومنتخب رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ خواتین کے غصب حقوق کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی کرتے ہوئے صوبے میں خواتین کیلئے اعلٰی تعلیمی اداروں سمیت تربیتی مراکز قائم کرے گی ۔

سرکاری محکموں میں خواتین کیلئے مختص کوٹہ میں اضافہ کیا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شامل خواتین کو ساتھ لیکر وہ خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گی

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچستا ن کے لوگ ناراض نہیں ، بھارت فنڈڈ دہشتگرد صوبے میں سر گرم ہیں ،اسد عمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے کی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com