Home / Archives / نومنتخب حکومت کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے، ولی کاکڑ

نومنتخب حکومت کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے، ولی کاکڑ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نومنتخب حکومت کو موقع دیا جائے کیونکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے جمہوری تقاضا یہی ہے کہ موجودہ حکومت کو چلنے دیا جائے کہ وہ ملک میں جاری بحرانوں کو نمٹا سکے بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور بلوچستان کی حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جمہوریت کے لئے کافی جدوجہد ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت آمریت سے کئی گناہ بہتر ہے جمہوریت کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ واحد علاج یہی ہے کہ جمہوریت کو سپورٹ کیا جائے کیونکہ ماضی میں آمرانہ حکومتوں نے ملک کے پالیسیوں کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا تھا جس کی وجہ سے اقتصادی حالات سمیت ملک بحرانوں سے دوچار ہوا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کا تقاضا یہی ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کو فروغ دیا جائے اور عام انتخابات میں جس طرح عوام نے سیاسی جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ہے ان کو پورا حق ہے کہ ان کو حکومت کرنے کا موقع دیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ نومنتخب حکومت کو موقع دیا جائے ۔

کیونکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے جمہوری تقاضا یہی ہے کہ موجودہ حکومت کو چلنے دیا جائے کہ وہ ملک میں جاری بحرانوں کو نمٹا سکے بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور بلوچستان کی حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com