Home / Archives / چینی انجینئرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،امان اللہ نوتیزئی

چینی انجینئرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،امان اللہ نوتیزئی

دالبندین: سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے دالبندین کے قریب چینی انجینئرز کے بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر علاقے کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ چاغی ایک پر امن علاقہ ہے چینی انجینئرز عرصہ دراز سے سیندک پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں اور پاک چین دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوطی کیلئے سیندک پروجیکٹ کا اہم کردار رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرے اور اسلامی روایات میں بھی نہتے لوگوں پر حملہ کرنا برا فعل سمجھا جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے چینی انجینئرز کو تحفظ دے کر علاقے کی تاریخی اور روایتی امن کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما سردار نجیب سنجرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں دالبندین کے قریب سیندک پروجیکٹ میں کام کرنے والی چینی انجینئرز کے بس پر ہونے والے دھ کے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعہ افسوسناک واقع ہے اور تاریخ میں پہلی بار دالبندین میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لئے ایسے حملے کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں بچ جانے والے چینی انجینئرز اور دیگر عملے کا محفوظ رہنا ایک معجزہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Quetta re-emerges as peaceful city: CM Kamal

QUETTA: Chief Minister Balochistan Jam Kamal Khan Aliyani has said, due to sacrifices of security …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com