Home / Archives / چین کی بلوچستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت

چین کی بلوچستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: اسلام آباد میں چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے بلوچستان میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں تین چینی کارکنوں سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔

اپنے ایک بیان میں جو سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے،سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے دونوں ممالک کے زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چینی حکومت نے ہمیشہ پاکستان میں چینی شہریوں اور کمپنیوں کی سلامتی کو خصوصی اہمیت دی ہے،اس حادثے اور وحشیانہ حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور دونوں ملکوں کے زخمی ہونے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل نے اس حملے کے فوری بعد رابطہ کیا اور پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا چینی حکومت نے پاکستان کے متعلقہ محکوں سے واقعے کی تحقیقات، واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لانے اور چینی اداروں اور شہریوں کی پاکستان میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی بھی درخواست کی ہے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com