Home / Archives / احمد علی کہزاد شہریت ، وزارت داخلہ رپورٹ پیش نہیں کرسکا
Hazara Democratic Party leader Ahmed Ali Kohzad's election to Quetta's PB-26 constituency. — Photo courtesy Ahmed Kohzad Twitter/File photo T

احمد علی کہزاد شہریت ، وزارت داخلہ رپورٹ پیش نہیں کرسکا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں حلقہ پی بی26سے مبینہ طور پر افغان شہری کی کامیابی کے معاملے پر وزارِت داخلہ اور نادرا اپنی رپورٹ جمع کرانے میں ناکام ہو گئے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی26سے مبینہ طور پر افغان شہری کی کامیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ عبد الغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی، کامیاب امیدوار احمد علی کی طرف سے بیرسٹر ربیع بن طارق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،وزارت داخلہ اور نادرا حکام بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

وزارت داخلہ حکام نے کہا کہ ہم نے نادرا سے کچھ مینوئل ریکارڈ مانگا ہے،جو وہ آج یا کل فراہم کر دیں گے ،نادرا حکام نے کہا کہ وہ مینوئل ریکارڈ ہے جو ڈسٹرکٹ رجسٹریشن آفس سے مانگا ہے،ہم اپنی رپورٹ دے دیں گے ،بیرسٹر ربیع بن طارق نے کہا کہ احمد علی کا بھائی عبد الحمید خاندان کا سربراہ ہے،یہ نادرا کی غلطی ہے کہ عبدالحمید کو عبد المجید لکھا گیا ہے۔

نادرا کا اعتراض ہے کہ یہ عبد الحمید نہیں ،عبد المجید سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ نادرا کے مطابق احمد علی کے والدین1977میں فوت ہو گئے ،آپ کہہ رہے ہیں کہ احمد علی کی تاریخ پیدائش1979ہے،الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ ابھی دلائل نہ دیں منسٹری کی حتمی رپورٹ آنے دیں ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

At least 70 militants, including commander, surrender in Balochistan

QUETTA: At least 70 militants and a commander of a banned organisation surrendered to the government …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com