Home / Archives / الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
Election Commission Pakistan. PHOTO: ECP.GOV.PK

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی30خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ شیڈول کے مطابق ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ14اکتوبرکوہوگی اورریٹرننگ افسران27اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار28اگست سے30اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی فہرست31اگست کوجاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال4ستمبر تک ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلیں8ستمبر تک دائر کی جا سکیں گی۔

شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل13ستمبرتک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ14ستمبر کو جاری ہوگی، امیدواراپنے کاغذات15ستمبر تک واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات16ستمبرکو جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25جولائی کو یا تو ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

At least 70 militants, including commander, surrender in Balochistan

QUETTA: At least 70 militants and a commander of a banned organisation surrendered to the government …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com