Home / Archives / ترقی کے حوالے سے گوادر دوسرا شینزن بن رہا ہے ،چینی میڈیا

ترقی کے حوالے سے گوادر دوسرا شینزن بن رہا ہے ،چینی میڈیا

بیجنگ: چین کے معروف اخبار’’گلوبل ٹا ز‘‘نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں کہا ہے کہ پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے صنعتی ترقی کے عمل میں وہ اٹل ہیں۔

صرف چند ایک ترقی پذیر ممالک کو چھوڑ کر دیگر ممالک کو قرضوں کے مسائل،فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

اس طرح وہ صنعتی ترقی کے معاملے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ لیکن اس مشکل کو حل کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پیچھے ہٹنے کے بجائے صنعت کو آگے بڑھایا جائے اور اس کی رفتار تیز کی جائے۔

اخبار لکھتا ہے آپ گوادر کو ہی لے لیں جو پاکستان کا بندرگاہی شہر ہے ۔آجکل بندرگاہ کے تمام ٹرمینل کے چالو ہونے،فری زون،کاروباری مرکز کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے دوسرا شینزن بنا رہا ہے ۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوادر پورٹ فری زون کے لیے400سے زیادہ کمپنیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہے جس کے نتیجے میں مقامی افراد کے لیے روزگار کے38ہزار سے زیادہ مواقع پیدا ہونگے۔

چین اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہے بی آر آئی ایک منصوبہ ہے، ایک پلیٹ فارم ہے جو مختلف ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کا غیر معمولی راستہ ہے۔عمل کے دوران مسائل کو دیکھنا حیران کن نہیں ہے جو چیز اہم ہے وہ ان مسائل کو باہمی تعاون سےحل کرنا ہے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Training Workshop organized in UoT main & Gwadar campus

QUETTA: University of Turbat has organized a Three Day Training Workshop under Faculty Professional Development …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com