Home / Archives / مچھ کا نوجوان کان کن مزدور کاشف بلوچ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے منتخب

مچھ کا نوجوان کان کن مزدور کاشف بلوچ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے منتخب

مچھ بولان میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والا نوجوان فٹ کھلاڑی محمد کاشف بلوچ دو ہفتے بعد ورلڈ کپ کھیلنے پرتگال جائے گا.

کاشف بلوچ کو لیثرر لیگ ورلڈ گروپ نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کے لیے سلیکٹ کیا. کاشف بلوچ بلوچستان کا واحد کھلاڑی ہے جو قومی ٹیم کا حصہ ہے.

پیشے کے اعتبار سے کاشف بلوچ ایک مزدور کارکن ہے جو مچھ کے کوئلہ کانوں میں کانکنی اور کوئلہ ڈپوؤں پر بھرائی کا کام کرتا ہے. جب کہ اس کا والد محمد رفیق ڈرائیور ہے جو مچھ کے رضا خان کول کمپنی کے ساتھ وابستہ ہے.

کاشف بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ پرتگال کے لیے سلیکٹ ہونے کے باوجود اب بھی مزدوری کرتا ہے، دن بھر محنت مشقت کے بعد 200 سے 300 روپے کما لیتا ہے. اسے فٹ بال کا شوق بچپن سے ہی ہے.

انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور مچھ بولان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن انہیں اپنا ٹیلنٹ منوانے کے کوئی مواقع میسر نہیں. کھیلوں کے میدان نہیں، جس کی وجہ سے اکثر نوجوان سماجی برائیوں کے طرف راغب ہو رہے ہیں.

کاشف بلوچ نے بتایا کہ 12ستمبر کو وہ لاہور جا رہے ہیں. وہاں پر ٹریننگ کیمپ میں دو ہفتے کے بعد کراچی سے پرتگال کے لیے روانہ ہوں گے. انھوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن وہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرامید ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو بھی چاہیے کہ بلوچستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے.

Source: haalhawal.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Training Workshop organized in UoT main & Gwadar campus

QUETTA: University of Turbat has organized a Three Day Training Workshop under Faculty Professional Development …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com