Home / Archives / خضدار متعدد سکولز بند اساتذہ غیر حاضر،ضلعی انتظامی کے چھاپے عملے کیخلاف کارروائی

خضدار متعدد سکولز بند اساتذہ غیر حاضر،ضلعی انتظامی کے چھاپے عملے کیخلاف کارروائی

خضدار: ڈپٹی کمش خضدار ر میجر)ر(محمد الیاس کبزئی کی نگرانی میں بند اسکولوں اور غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف مشترکہ کاروائی متعدد اساتذہ غیر حاضر اور بعض اسکول غیر فعال غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی نے عوامی شکایات کے پیش نذر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد ذکریا شاہوانی کے ہمراہ مختلف اسکولوں کا دورہ کیا غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا ہمارے مستقبل ہیں ۔

اگر انہیں تعلیم و تربیت کے مواقع نہیں ملیں گے تو وہ تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہونگے نتیجہ یہ ہوگا کہ یہ بچے جہالت کا شکار ہونگے اور معاشرے میں بگاڑ کا حصہ بنیں گے لہذا اساتذہ معاشرے کی بہتری کے لیئے عملی اقدامات کریں ۔

طلبا کو تعلیم اور تربیت دینے پر بھرپور توجہ دیں غیر حاضر اساتذہ قوم کے خیر خواہ نہیں ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر ضلع کے دیگر علاقوں میں اے ڈی سی عبدالقدوس اچکزئی کو زیدی نیا سکولوں کا دورہ کیا متعدد اسکول بند اور ٹیچرز غیر حاضر پائے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کھوسہ خضدار شہر اے سی خضدار ببرک خان کاکڑ نے تحصیل زہری کا دورہ کیا۔

غیر فعال اسکولز اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کی زہری میں متعدد اسکولز بند اور کئی اساتذہ غیر حاضر پائے گئے ڈپٹی کمش خضدار نے تمام غیر فعال اسکولز کو فعال اور غیر حاضر اساتذہ کو معطل و تنخواہ کٹوتی کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

تعلیم کے بغیر ایک اچھے معاشرے کا قیام ممکن نہیں اساتذہ کرام قوم کے نونہالوں کو دل جمی سے پڑھائیں اساتذہ کرام کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

At least 70 militants, including commander, surrender in Balochistan

QUETTA: At least 70 militants and a commander of a banned organisation surrendered to the government …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com