Home / Archives / بی ایس اے سی کی پہلی مرکزی کونسل سلیشن اکتوبر میں منعقد ہوگی

بی ایس اے سی کی پہلی مرکزی کونسل سلیشن اکتوبر میں منعقد ہوگی

کوئٹہ: چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی رشید کریم بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم بلوچستان کی اولین طلبہ تنظیم ہے جسے کسی سیاسی پارٹی کی سرپرستی حاصل نہیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت بلوچستان کے طالب علموں کی رہنمائی کی فرائض مخلصی سے سرانجام دینے کی جدوجہد گزشتہ 9 سالوں سے کر رہی ہیں۔

اور9سال کے سفر میں طالب علموں ،پروفیسروں ،شاعروں ،ادیب ودانشوروں ،ڈاکٹر اور صحافیوں کی مدد سے بلوچستان کے شہر شہر اور قریہ قریہ میں تعلیمی مسائل کو اجاگر کررہی ہیں ۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اسی جذبے کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

اور اپنی سرگرمیوں کو بہتر اور مزید منظم کرنے کیلئے اپنے پہلے مرکزی کونسل سیشن بیاد یوسف عزیز مگسی بنام مبارک قاضی وڈاکٹر عبدالرحمن بروہی کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے جو اکتوبر2018میں منعقدہ ہوگی جس میں صحافیوں سے سمیت زندگی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بند اجلاس کے بعد دیوان عام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

آپ لوگوں کے تعاون سے ہی ہم پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب کو ایک تعبیر دے سکتے ہیں آپ کے تعاون کے بغیر ہمارا کارواں اپنی منزل کو حاصل نہیں کرسکتا ہم تمام طالب علموں ،ڈاکٹرز وکیل ،پروفیسر اور دیگر شعبہ جات کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں ۔

کہ ہمیں کامیاب کونسل سیشن انعقاد کیلئے اخلاقی و مالی وسائل میں مدد فراہم کریں اس لئے آپ سب بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے تعاون کریں کیونکہ ایکشن کمیٹی کے طالب علموں کے روشن مستقبل کیلئے ایک امید ہے آخر ہم بلوچستان کی مخیر حضرات سے بھی بھر پور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

پی ایس ڈی پی بارے آگاہ کیا جائے، بی ایس پروگرام پر صوبے بھر میں یکساں عمل درآمد کیا جائے، بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسٰی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com