Home / Archives / ڈیمز کے مخالفین کیساتھ آئین توڑنے والوں کیخلاف بھی آرٹیکل چھ لاگو ہونا چاہئے اخترمینگل

ڈیمز کے مخالفین کیساتھ آئین توڑنے والوں کیخلاف بھی آرٹیکل چھ لاگو ہونا چاہئے اخترمینگل

لاہور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیمز کے مخالفین ہی نہیں آئین توڑنے والوں کیخلاف بھی آرٹیکل6لاگو ہونا چاہیے‘ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوط ضروری ہے ،۔

کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خد مات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہفتے کے روز)ن(لیگ کے قائد نوازشر یف سے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ کلثوم نواز نے جمہوریت کی سربلندی کیلئے اس وقت آواز اٹھائی جب جمہوریت کے حق میں آواز کو گناہ کبیرہ کہا جاتا رہا مگر کلثوم نواز نے ڈٹ کر جمہوریت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

اور کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ضروری ہے اور آرٹیکل6ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ہی نہیں ملک کا آئین توڑنے والوں پر بھی لاگو ہونا چاہیے تاکہ ملک میں جمہوریت اور آئین کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور آئین توڑنیوالوں کو سزا ملے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

وزیر اعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج ،حکومت کو نوٹس جاری

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری کا قانون بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com