Home / Archives / بلوچستان خشک سالی سے نمٹنے کیلئے خریدی گئی مشینری کو زنگ لگ گیا،ملازمین مفت تنخواہیں لینے لگے

بلوچستان خشک سالی سے نمٹنے کیلئے خریدی گئی مشینری کو زنگ لگ گیا،ملازمین مفت تنخواہیں لینے لگے

کوئٹہ: بلوچستان میں خشک سالی سے ٹنے کے لئے محکمہ آبیاشی کی جانب سے خریدی گئی کروڑوں روپے کی مشینری زنگ آلود ہو گئی ۔

صوبے بھر میں ایک ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے محکمہ آبپاشی میں واٹر ریسورسز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا گیا اور اس میں800سے زائد افسران اور ملازمین بھرتی کئے گئے جبکہ34رگ مشینوں سمیت کروڑوں روپے کی دیگر مشینری  خریدی گئی صوبے بھی میں ٹیوب ویل لگانے کا کام2010میں مکمل کر لیا گیا تھا اور اب گزشتہ دس سالوں سے800سے زائد افسران اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں2007میں خشک سالی سے ٹنے کیلئے محکمہ آبپاشی میں واٹر ریسورسز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایک شعبہ بنایا گیا تھا جسکا کام ایک ہزار سے زائد ٹیوب ویل لگانا تھا عرصہ دراز ہوا یہ کام مکمل ہوچکا ہے جسکے بعد کئی سال سے823افسران اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ ٹیوب ویل لگانے کیلئے خریدی گئی کروڑوں روپے کی رگ مشینیں زنگ آلود ہورہی ہیں اور یہ افسران اور ملازمین خزانے پر بوجھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق2007میں بلوچستان میں بدترین قحط سالی کا شکار ہوا تھا اس سے ٹنے کیلئے جہاں دیگر اقدامات اٹھائے گئے وہیں صوبے بھر میں ایک ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے محکمہ آبپاشی میں واٹر ریسورسز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا گیا اور اس میں800سے زائد افسران اور ملازمین بھرتی کئے گئے جبکہ34رگ مشینوں سمیت کروڑوں روپے کی دیگر مشی ی خریدی گئی ۔

صوبے بھی میں ٹیوب ویل لگانے کا کام2010میں مکمل کرلیا گیا تھا اور اب گزشتہ دس سالوں سے800سے زائد افسران اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں اسکے علاوہ ایک ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے34قیمتی رگ مشینوں سمیت کروڑوں روپے مالیت کی مشی ی بھی خریدی گئی تھی جو گزشتہ دس سالوں سے ورکشاپ میں کھڑی اور اسے زنگ لگ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پانی کی قلت کا مسئلہ تشویشناک حد تک سنگین ہو چکا ہے لہذا ان افسران و ملازمین اور رگ مشینوں سمیت دیگر مشی ی کو پی ایچ ای یا واسا کے حوالے کیا جائے تاکہ انکے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکے اور یہ قومی خزانے پر بوجھ بھی نہ بنیں اس اقدام سے افسران اور ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، غلام نبی مری

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com