Home / Archives / مچھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت روزانہ 15سو بیرل تیل نکالا جا رہا ہے

مچھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت روزانہ 15سو بیرل تیل نکالا جا رہا ہے

کوئٹہ: وفاقی پیٹرولیم کمپنی لمیٹیڈ نے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا بڑا دعوٰی کیا ہے ۔

تیل کا یہ ذخیرہ زمین کی اس تہہ میں دریافت ہوا ہے جسے‘مورومغل کوٹ اینڈ چل فارمیشن’کہتے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان اسد ربانی نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے یہ ذخیرہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر دریافت کیا ہے خام تیل کا یہ ذخیرہ بلوچستان کے مشرقی ضلع کچھی بولان کے علاقے مچھ میں دریافت ہوا ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر خام تیل نکالا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر سائٹ پر دو ٹیوب ویل لگائے گئے تھے جن میں سے ایک سے810بیرل اور دوسرے سے690بیرل تیل نکل رہا ہے اسد ربانی کے بقول1500بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں زیر زمین تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔

ترج ن نے بتایا کہ ابتدا میں جو تیل نکل رہا ہے وہ تھوڑا گاڑھا)ick(ہے جسے کراچی میں تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو بھیجا جائے گا جو اس کا تجزیہ کر کے بتائیں گے کہ تیل کی کوالٹی کیا ہے اور اس میں سے کتنا پیٹرول اور کتنی دیگر چیزیں نکل سکتی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کچھی میں یہ کنویں رواں سال مئی میں کھودے گئے تھے اور تقریبا1500فٹ زی ِر زمین کھدائی کے بعد یہ ذخائر دریافت ہوئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تیل کا یہ ذخیرہ زمین کی اس تہہ میں دریافت ہوا ہے جسے‘مورو مغل کوٹ اینڈ چل فارمیشن’کہتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں پہلے زمین کی اس تہہ سے کبھی کوئی تیل وغیرہ در یافت نہیں ہوا اور حالیہ دریافت کے بعد یہ امید پیدا ہو چلی ہے کہ مستقبل میں بھی زمین کی اسی تہہ سے کسی دوسری جگہ تیل کے مزید ذخائر بھی مل سکتے ہیں بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے خوست میں بھی کچھ عرصہ پہلے خام تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا لیکن وہاں سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاحال خام تیل کی سپلائی شروع نہیں ہوسکی ہے ۔

ماڑی کمپنی کوئٹہ کے قریب زرغون کے علاقے سے گیس بھی دریافت کرچکی ہے جہاں سے کوئٹہ شہر کو گیس فراہم کی جارہی ہے بلوچستان کی صوبائی حکومت نے تیل و گیس تلاش کرنے والی تقریبا ایک درجن سے زائد کمپنیوں کو صوبے میں کھدائی کے لائسنس جاری کیے ہیں جو صوبے کے مختلف علاقوں میں تیل و گیس تلاش کر رہی ہیں۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، غلام نبی مری

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com