Home / Archives / دالبندین ،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

دالبندین ،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

کوئٹہ:دالبندین میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا ۔

مظاہرین سے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی میر یوسف شاہوانی و دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ہمارے آئل ٹینکر وں کو لوڈ نا کرنا سراسر زیادتی ہے اس سلسلے ہم نے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے کیونکہ تفتان میں افغان مہاجرین اور باقی صوبوں سے آئے ہوئے آئل ٹینکروں کو لوڈ کرنے کی اجازت ہے مگر مقامی آئل ٹینکروں کو لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے جو کہ افسوس ناک عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

ہماری یونین کے عہدیداروں نے چاغی اور تفتان انتظامیہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا مگر افسوس کہ اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہم بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات حل کئے جائے بصورت دیگر آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شدید احتجاج کریگی۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچوں پر انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com