Home / Archives / وزیر اعظم سے اختر مینگل کی ملاقات مہاجرین کو شہریت دینے بارے تحفظات سے آگاہ کر دیا

وزیر اعظم سے اختر مینگل کی ملاقات مہاجرین کو شہریت دینے بارے تحفظات سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی اور افغان شہریوں کو پاکستان کی شہریت دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اختر مینگل نے کہا کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینا ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پیر کو وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی، ملاقات میں حکومت اور بی این پی کے درمیان معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اختر مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اختر مینگل نے کہا کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینا ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اختر مینگل کو انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچستا ن کے لوگ ناراض نہیں ، بھارت فنڈڈ دہشتگرد صوبے میں سر گرم ہیں ،اسد عمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے کی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com