Home / Archives / بگٹی قتل کیس، مشرف کے حفاظتی مچلکوں بارے درخواست پر جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس

بگٹی قتل کیس، مشرف کے حفاظتی مچلکوں بارے درخواست پر جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حفاظتی مچلکوں کی واپسی کے لئے درخواست پر شکایت کنندہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری کر دیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حفاظتی مچلکوں کی واپسی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے شکایت کنندہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس مشیر عا نے استفسار کیا کہ مچلکوں کی واپسی پر ریاست کو کوئی اعتراض ہے؟ وکیل استغاثہ نے بتایا کہ ریاست کو کوئی اعتراض نہیں مدعی کی اپیل بھی نہیں گئی۔ جسٹس میئر عا نے کہا عدالت کی تسلی کے لئے مدعی کو نوٹ جاری کردیتے ہیں جسٹس مشیر عا نے استفسار کیا یہ جاننا ضروری ہے مدعی نے اپیل دائر کی یا نہیں؟ عدالت نے کیس سماعت دس روزہ کے لئے ملتوی کر دی۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، غلام نبی مری

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com