Home / Archives / بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوں فنی تربیت دیں گے ، جنرل عاصم سلیم باجود

بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوں فنی تربیت دیں گے ، جنرل عاصم سلیم باجود

گوادر: بلا سود قرضہ کی فراہمی ما ہی گیروں کی معاشرتی اور معاشی تر قی کو ممکن بنانے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمہ کے لئے پا کستان نیوی، کوسٹ گارڈز اور میر ین ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو ذمہ داری دی جائے گی۔

محکمہ فشر یز کے ساتھ ملکر ماہی گیروں کے مسائل کے حل اور ا ن کی فلاح بہبود کے منصوبوں کو مستحکم بنا یا جا ئے گا۔ پا ک فوج ملکی سلامتی کی کاز کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کی کاوشوں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

دہشت گردی کے خا ہ کے لےئے ہ ری فوج اور عوام نے قر بانیا ں دی ہیں ۔ بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوں فنی تر بیت فراہم کر ینگے۔ سی پیک کے رات سے فاعدہ اٹھا ئیں ان خیالات کااظہار ک نڈر سدرن ک نڈ عاصم سلیم باجوہ نے یہاں440بر گیڈ گوادر میں ماہی گیروں میں بلاسود قرضہ کی تقسیم کے لےئے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج داخلی اور بیرونی محاذ سے ٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے عظیم کاوشوں سے بھی سر شار ہے ہم عوام کو محفوظ پا کستان دینے کے ساتھ ساتھ ان کے معاشرتی اور معاشی ترقی کے لےئے بھی کوشاں ہیں گوادر کے غر یب اور مستحق ماہی گیروں میں بلاسود قرضہ کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے ماہی گیروں کا مقامی معشیت کے علاوہ ملکی معشیت کے فروغ میں بھی اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہی گیروں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے بعد ماہی گیراپنے روزگار میں مز ید بہتری لاسکتے ہیں غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے روزگار پر منفی اثرات سے بھی آگاہ ہیں ۔

وزیراعظم پا کستان کو آرمی چیف اور وزیر اعلٰی بلوچستان کی موجودگی میں غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے روزگار کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹرالرنگ سے ٹنے کے لئے پاک نیوی، کوسٹ گارڈز اور میر ین ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مدد لے جائے گی جس پر بہت جلد عمل درآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پسنی ہاربر کی بحالی کے لئے چائینز حکام سے بات چیت ہورہی ہے بہت جلد ہاربر کی بھی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں سمیت عوام نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بہت قربانی دی ہیں۔

انہوں نے اپنا آج قوم کی شاندار مستقبل کے لئے قر بان کیا ہے دہشت گردی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی آنے والا دور ترقی کا ہے سی پیک اہمیت کا حامل ہمہ جہتی منصوبہ جس سے فاعدہ اٹھانیکی ضرورت ہے جن لوگوں کے بچے اور ہم نواح پہاڑوں پر چڑھ کر سیکورٹی فوسرز سے لڑ رہے ہیں ۔ان کو سمجھایا جائے کہ وہ قومی دھارے میں شا مل ہوں پاک فوج ان کی ہر طرح کی مدد کرے گی نوجوان گمراہ ہوئے ہیں اور دوسروں کے مفادات کے لئے استعمال ہو رہے ہیں گمراہ نوجوانوں کو پاک فوج فنی تربیت فراہم کرے گی۔

اس حوالے سے حکومت بلوچستان سے ایک اور ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں اپنے ناراض بچوں کو پہاڑوں سے واپس بلا کر ترقی کے عمل میں شامل کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی بحران کے خاتمہ کے لئے پا ک فوج مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت کے تعاون سے کارواٹ ڈیسلیشنن پلانٹ کو فعال کیا جائے گا جبکہ نیا پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے گا جس سے روزانہ22لاکھ گیلن پانی حاصل ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے فری زون میں بلوچستان بھر میں دریافت ہونے والے مار بل اور منرلز کی پروسیسنگ کا عمل بہت جلد گوادر میں ہوگا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی گوادر میں بین الاقوامی نوعیت کا کشتی ریس منعقد کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر مچھلی پکڑنے کے مقابلے بھی ہونگے ۔

تقر یب سے میو نسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی نے بھی خطاب کیا۔ تقر یب میں اعلی سول و فوجی حکام سمیت عمائدین شہر اور ماہی گیروں کی کثیر تعداد بھی شر یک تھی۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

ماؤرائے عدالت گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ، بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com